سوال (1024)

روزے کی حالت میں خون نکالنے سے روزہ میں مسئلہ تو نہیں ہے ؟

جواب

خون زیادہ دیا جاتا ہے ، ایسے میں اہل علم روزہ کے فاسد ہونے کا فتویٰ دیتے ہیں ، ان کا قیاس حجامہ پر ہے ، بعض روایات میں آتا ہے کہ “افطر الحاجم و المحجوم” ، بعض نے یہ قبول نہیں کیا ہے ، لہذا ہمارا موقف یہ ہے کہ خون زیادہ مقدار میں دیا جاتا ہے ، اس سے اجتناب کیا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

خون نکالنے کی کیا صورت حال ہے ، اگر تو مراد مثلا کسی ٹیسٹ وغیرہ کے لئے ہے تو یہ یسیر ہے اس میں مسئلہ نہیں ہے ، لیکن اگر کسی مریض کو باقاعدہ خون دینا چاہتے ہیں تو درست نہیں اس پر بھی اوپر بات ہو چکی ہے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ