سوال (967)

کیا روزے کی حالت میں خون دیا جا سکتا ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں خون نہیں دیا جا سکتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جب کوئی شخص خون کا عطیہ دے اور اس سے بہت زیادہ خون لیا جائے تو سینگی پر قیاس کی وجہ سے روزہ باطل ہو جائے گا ۔ یاد رہے خون صرف اسی صورت میں لیا جا سکتا ہے ، جب کسی مریض کو دے کر اس کی جان بچانا مقصود ہو یا ہنگامی حالات کے لیے اسے محفوظ رکھنا مقصود ہو اور اگر خون کی مقدار کم ہو مثلاً صرف اس قدر ہو جتنا کہ کیمیائی تجزیہ کے لیے انجکشن اور امتحانی نالی وغیرہ میں لیا جاتا ہے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

سینگی لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

روزے کی حالت پر خون دینا یہ مقاصد شریعت کے خلاف ہے ، کیونکہ خون ایسی چیز ہے جس پر انسان قائم ہے ، یہ ان ضروریات میں سے جس کے ساتھ روزہ میں آدمی مستقیم رہ سکتا ہے ، اغلب حالات میں (عام حالت میں) آدمی کو خون دے کر کچھ کچھ کمزوری لاحق ہوتی ہے ، اس لیے بہتر ہے کہ وہ افطار کے بعد کھانے اور دیگر اشیاء سے قوت پائے اور پھر خون دے دے ، جہاں ضرورت اور حاجت لا بدی ہے۔ اس مقصد کی تفصیل مقاصد روزہ از ابن تیمیہ رحمہ اللہ میں دیکھیے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ