سوال (2445)

اگر نکاح پہلے ہو چکا ہو تو کیا رخصتی اور ولیمہ ایک ہی دن میں ہو سکتے ہیں؟ یعنی ہوٹل میں ولیمہ کا کھانا کھلایا جائے اور بعد میں رخصتی کر دی جائے۔

جواب

زن و شوہر کو کچھ وقت دیا جائے کہ تحیہ ہو جائے، اس کے بعد ولیمہ کیا جا سکتا ہے، یہی بات دلائل سے سمجھ میں آتی ہے، صحبت مراد نہیں ہے، کیونکہ ہر وقت صحبت ممکن نہیں ہوتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ