سوال (2875)

قرآنی دعائیں سجدے میں پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

حدیث میں صراحت کے ساتھ ایسا نہیں ملتا، البتہ یہ قرآنی دعا ہے، بطور دعا قرآنی دعا پڑھ سکتے ہیں، البتہ سجدے میں قرآن بطور تلاوت منع ہے، حالت سجدہ میں بطور دعا کے قرآنی دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی آیت بار بار پڑھتے رہے۔

“اِنۡ تُعَذِّبۡهُمۡ فَاِنَّهُمۡ عِبَادُكَ‌ۚ وَاِنۡ تَغۡفِرۡ لَهُمۡ فَاِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ” [سورة المائدة : 118]

آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع اور سجدے میں بھی یہ ورد کرتے رہے ہیں۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سجدے میں یہ پڑھتے تھے ۔

“قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ فَلَنۡ اَكُوۡنَ ظَهِيۡرًا لِّلۡمُجۡرِمِيۡنَ‏” [سورة قصص : 17]

مصنف عبدالرزاق میں یہ ملتا ہے، شیخ امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ نے ذکر کیا ہے، سعودی علماء بھی قرآنی دعائیں سجدے میں پڑھنے کے قائل ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ