سوال (2234)

شیخ ایک آفس کے دوست نے کہا کہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حکومت کے لالچی تھے اور وہ سنی حنفی ہیں، ان کو کیا نصیحت کی جائے۔

جواب

ان کو سیرت امیر معاویہ رضی ﷲ عنہ پر مبنی کوئی کتاب جس امیر معاویہ رضی ﷲ عنہ پر ہونے والے اعتراضات کا تسلی بخش جواب بھی موجود ہو پڑھنے کی تاکید کریں۔
اس حوالے سے علامہ برق التوحیدی حفظہ اللہ کی نئی مطبوعہ کتاب دلائل الفضائل پڑھنی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

سائل:
شیخ محترم سیرت سیدنا معاویہ بن ابی سفیان للدکتور محمد علی علی الصلابی کے بارے میں کیا رائے ہے؟
جواب:
شیخ صلابی کی کتاب بہت مفصل اور مفید بھی ہے، برق صاحب کی کتاب میں سیدنا معاویہ پر صرف اعتراضات کے جوابات دیے گئے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ