سوال (2247)
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی کس بیٹی سے نکاح کیا تھا اور اولاد کے بارے میں بتائیں؟
جواب
سیدنا علی المرتضیٰ رضی الله عنہ کی جن بیٹی کا نکاح سیدنا عمر فاروق رضی الله عنہ سے ہوا تھا وہ ہیں سیدہ ام کلثوم، ان کے بیٹے تھے زید بن عمر، ان کی نماز جنازہ سیدنا عبد الله بن عمر رضی الله عنہ نے پڑھائی تھی۔
[دیکھیے مصنف عبد الرزاق: 6336، سنن سعید بن منصور : 240 ،الجعدیات/ مسند علی بن الجعد: 574 ،684 ،مصنف ابن أبی شیبہ: 11574 صحیح]
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ