تین عورتیں، تین کہانیاں اور ایک سبق

سوشل میڈیا پر انتہائی خوبصورت مسلمان جوڑے، جو کہ آپس میں محبت و مودت کی بہترین مثالیں اور عین کامیاب شادی کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارتے couples درحقیقت دوہرے چہروں کے مالک تھے۔ ان کی نجی زندگی سکرین کے پیچھے اتنی بھیانک اور کھوکھلی تھی جس کا اثر اُن پر اور ان کے بچوں پر ایک خوفناک خواب کی طرح ساری زندگی مسلط رہے گا۔
آئیے دیکھتے ہیں ان کی زندگیوں میں ہمارے لیے کیا سبق موجود ہے۔
 حسام اور شمائلہ:
حسام اسلام آباد، پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اکلوتا بیٹا اور انتہائی نفیس، نیک اور سلجھا انسان ہے۔ وہ کافی سالوں سے Vloging کر رہے تھے اور پھر ان کی شادی ہوتی ہے اور شمائلہ آتیں ہیں جو کہ کچھ عرصہ بعد حسام کی Vloging کا حصہ بن جاتیں ہیں اور یہی سے مسئلہ شروع ہوتا ہے۔ اللہ انکو بیٹی عطا کرتا ہے اسی دران شمائلہ اپنا کامیاب چینل بنا کر بیوٹی ٹپس دیتیں ہیں اور پھر پہلے حجاب اترتا ہے پھر حسام بھی دل سے اتر جاتا ہے اور طلاق پر بات ختم ہو جاتی ہے حسام آج بھی بیٹی کے لیے تڑپ رہا ہے جبکہ شمائلہ نے  دوسری شادی کر لی ہے۔
حسنات اور ام محمد:
حسنات اور ام محمد کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا، جوکہ انگلینڈ میں رہ رہے تھے۔ ان کے لاکھوں فالورز تھے اور بہترین میاں بیوی کی محبت و شرارتیں دیکھنے کو ملتیں ان کی آپس میں مثالی الفت اور مکمل حجاب و داڑھی اور جادو کے بچاؤ کے لیے رقیہ سروسز دینا سب بہترین تھا۔ اسی طرح انہوں نے روہنگیا مظلوم مسلمانوں کے لیے چندہ مانگا، جس میں مسلمانوں نے بھرپور تعاون کیا اور انہیں 2 لاکھ یورو اکٹھے ہوئے وہ روہنگیا مسلمانوں کے پاس بھی گئے۔
پھر ایک دن دنیا کو پتا چلتا ہے باحجاب نیک لڑکی ام محمد درحقیقت ایک بنگالی فیشن ماڈل ہے اور ان کا نام رخسانہ ہے۔۔۔ جبکہ باریش حسنات ایک ملحدانہ ذہن کا مالک اور رخسانہ کو زدو کوب کرتا ہے۔ حسنات نے چھوٹی عمر کی لڑکی سسٹر سارہ کو بھی جھانسہ دیکر شادی کی اور مزید قلعی کھلی روہنگیا مسلمانوں کے لیے اکٹھے کیے گئے پیسے بھی یہ لوگ ہڑپ کر گئے تھے۔

ان پرانگلینڈ میں انکوائری بٹھائی گئی اور مزید معاملات خراب ہونے پر حسنات نے اپنی بیویوں کے لیے گالم گلوچ بھی کیا اور بالآخر دونوں میں علیحدگی ہو گئی دو بچے رخسانہ کے پاس چلے گئے اور انکے سوشل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے گئے پوری دنیا میں ان پر افسوس اور لعن طعن ہوئی۔۔
 آدم اور نسیم :
آدم اور نسیم کا تعلق فرانس سے ہیں۔ انکی شادی 8 ماہ پہلے ہوئی انکی خوبصورت ویڈیوز پر tiktok پرملینز میں ویوز ہیں لوگ انکی جوڑی کو بہت قدر اور محبت سے دیکھتے اور دعائیں دیتے اور پھر ایک دن ہماری بہن نسیم نے اپنی شدید زخم سے نیلی آنکھ اور کٹے بال دکھائے جوکہ آدم نے تشدد کیا تھا۔ بعد ازاں آدم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اور اس پر کیس دائر ہو گیا۔
کتنی دکھ بھری سچی کہانیاں ہیں جو کہ ہمارے لیے سبق ہے ہم بظاہر چمکتی چیز دیکھ کر افسوس اور غم میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ سوچتے ہیں ہم ایسی خوشی والی مثالی ازدواجی سکون کیوں نہیں حاصل کر پاتے۔ ہم کیوں مسائل کا شکار ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر موجود نقاب اتنے زیادہ ہیں جو کہ مسائل کا سبب بن رہیں ہیں۔ ہمارا محور کبھی بھی ایسے کردار نہیں بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبصورت زندگی، اصحاب اور سلف صالحین کی زندگیاں ہونی چاہیے۔

حسن ظہیر بھٹی