لفظ Zion (صیہون) پر تحقیقات کا خلاصہ:
اکثر لوگ Zionism (صیہونیت) کا لفظ تو استعمال کرتے ہیں مگر اس کی اصل سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے، ضرورت ہے کہ ایک مسلمان کو اپنے دشمن کا ضروری تعارف تو ضرور حاصل ہو، یہ اُس کی بنیادی تعلیم کا حصہ ہونا چاہیے.
لفظ Zion(صیہون) بائبل میں استعمال ہوا ہے، معلوم ہوتا ہے کہ یہ لفظ قبل مسیح کے بنی اسرائیلیوں میں بہت خاص تقدس و اہمیت رکھتا تھا(اسی بنا پر آج بھی رکھتا ہے)،
حیران کن طور پر لغت میں یہ تین مختلف معنی رکھتا ہے اور جغرافیہ کے اعتبار سے بھی یہ تین مختلف جگہوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
قرآن میں اس کے مقابل لفظ ربوۃ کا ملتا ہے، بہت سی مشابہتیں اِن میں موجود ہے.
لغت میں صیہون کے تین معانی “ریتلی زمین یا صحرا”، “اونچی جگہ (Highest point/land )” , “قلعہ،castle /citadel” کے ہیں ،مقابل میں لفظ “ربوۃ” کے ایک معنی بھی “ریتلی زمین” کے ہیں۔ چناچہ ایک بہت ہی غریب حدیث میں ہے کہ حضور ﷺ نے کسی صحابی ؓ سے فرمایا تھا کہ تیرا انتقال ربوہ میں ہوگا – وہ ریتلی زمین میں فوت ہوئے۔
ربوۃ زیادہ تر “اونچائی والی جگہ” ( ٹیلا یا اونچی زمین ) کے طور پر بھی مستعمل ہے چنانچہ قرآن میں یہ دو جگہ آیا ہے۔
سورۃ البقرہ آیت نمبر 265( یہاں ایسے باغ کا ذکر ہے جو “اونچی زمین” پر ہو جس کی وجہ سےاسے وافر مقدار میں بارش کا پانی ملتا ہو، نتیجتا اس باغ کی پیداوار اچھی ہو)
سورۃ المؤمنون آیت نمبر 50 (یہاں حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم علیم السلام کو “ربوہ” میں ٹھرانے کا ذکر ہے)، اسی سے یہ جگہ کے اعتبار سے بھی بنی اسرائیل کے کسی علاقے سے جڑ جاتا ہے۔
جگہ کے اعتبار سے یروشلم کے لوگ ایک وقت میں اسی “شہر داؤد” کے لیے استعمال کرتے تھے جو کہ یروشلم کے نقشے میں lower eastern hill پر واقع تھا اور یہاں حضرت داؤد علیہ السلام کا “قلعہ” غالباً موجود تھا، دوم یہ بعد میں Temple Mount یعنی مسجد اقصی، حدود حرم کے لیے بھی استعمال ہوا غالباً عیسی علیہ السلام اور اُن کی والدہ نے یہیں ٹھہراؤ کیا ہو، تیسرا یہ Mount Zion یعنی کوہ صیہون کے لیے استعمال ہوا ہے جو کہ یروشلم کے قدیم شہر کی دیواروں کے باہر Lower Western Hill پر واقع ہے، آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ان تین مختلف جگہوں کے لیے استعمال ہونے کی بنا پر اسرائیلیوں کے نزدیک اپنے ہیکل کی جگہ بھی مشکوک ہے، اسی لئے پورا یروشلم اُن کے لیے اہمیت اختیار کر گیا۔
پچھلی صدی میں اسرائیلیوں نے اس لفظ Zion کو پھیلا کر (Jewish Homeland) “Land of Israel“ کے طور پر استعمال کیا. یہیں سے صیہونیت کے نظریہ کی بنیاد پڑی۔
قادیانیوں نے بھی قرآن کے لفظ “ربوۃ” کو پاکستان میں “چناب نگر” کے لیے استعمال کیا جہاں اُنہوں نے اپنا ہیڈ کوارٹر بنایا اس لفظ سے “پاکستانی صیہونیوں” کا “اسرائیلی صیہونیوں” سے ایک نوع کے دجل کا اشتراک بھی واضح ہوتا ہے.
تصویر بالا میں  یروشلم کے نقشے میں تینوں جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے.

محمد احمد