موت العالِم موت العالَم

إنا لله وإنا اليه راجعون

سعودیہ کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ ربیع بنؐ ہادی المدخلی وفات پا گئے ہیں۔

اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه واسكنه فسيح جناته

( 10 – جولائی – 2025 )

إنا لله وإنا اليه راجعون
آج بہت دکھ ہوا
عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی
كانديولى،ممبئى

بطل سلفیت،قامع اخوانیت،ماھرعلوم مناھج جدیدہ وجماعات منحرفہ، امام جرح وتعدیل استاد الاساتذہ وشیخ المشائخ شیخ ربیع ھادی مدخلی آج 9جولائی 2025ء کو 90سال سے زائد عمر کی بہاریں گزارکرکواس دارفانی سے رحلت فرماگئے،
شیخ منھج سلف کے رکھوالے تھے اس لئےوفات کی خبر سن کربڑادکھ ہوا۔
شیخ سے دوران تعلیم مدینہ منورہ متعدد مرتبہ انکے گھر پر ملاقاتیں ہوئیں ،کبھی مولانا عبدالسلام رحمانی رحمہ اللہ بونڈیھار کے ساتھ اورکبھی استاد گرامی مولانا عبدالحمیدرحمانی رحمہ اللہ کے ساتھ اورکبھی دیگر ساتھیوں اور طلباء کے ساتھ ۔
بڑی علمی شخصیت ،
سلفی دعوت کی گہری بصیرت اورمسلک اہل حدیث کے باغیرت ترجمان ،
ہمیشہ کتابوں کے جھرمٹ میں ،
احقاق حق اور رد باطل آپکی رگوں میں دوڑتے خون کی مانند
افکارباطلہ اورفرق منحرفہ کےخلاف سینۂ سپر اورشمشیر بے نیام۔
مدینہ یونیورسٹی، سعودی معاشرے اورعالم عرب وعجم کو تحریکی افکار سے بچانے والے،منھج سلف اورمسلک محدثین کی صحیح صحیح ترجمانی کرنے والے ۔
درجنون کتابوں کے مولف ہم سب کے محسن شیخ ربیع اب اس دارفانی میں نہ رہے ۔ذیل میں مختصراآپکا تعارف پیش خدمت ہے۔

نام ونسب:

ربیع بن ہادی بن محمد عمیر المدخلی پیدائش:
1351ھ = 1933ء
الجرادیہ ، سعودی عرب
پرورش وپرداخت:
آپ 1351 ہے مطابق 1931ءکے آخر میں سعودی عرب کے جازان علاقے میں سمطہ سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹے سے گاؤں الجرادیہ میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد پیدائش کے ڈیڑھ سال بعد انتقال کر گئے،یتیمی کی زندگی گزاری، ماں کی دیکھ بھال میں پرورش وپرداخت ہوئی۔

تعلیم وتعلم:

* 1380ھمطابق 1961 ء کے آخر میں المعھدالعلمی صامطہ سے گریجویشن کیا ۔
*اس کے بعد انہوں نے کلیہ الشریعہ ریاض میں داخلہ لیا اور وہاں ڈیڑھ ماہ یا دو ماہ قیام کیا۔ پھر مدینہ منورہ میں اسلامی یونیورسٹی کھلی تومدینہ چلے گئے اور اسلامی یونیورسٹی کلیہ الشریعہ میں داخلہ لیا۔ اور وہاں چار سال تک تعلیم حاصل کی اور 1384ھ/ 1964 میں وہاں سے فراغت حاصل کی۔
* اس کےبعدکنگ عبدالعزیز یونیورسٹی مکہ برانچ میں ماجستیر( پوسٹ گریجویٹ )کی تعلیم حاصل کی اور 1397 ھ میں “بین الامامین مسلم و الدارقطنی” پر مقالہ لکھ حدیث میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
*اسکے بعداسی یونیورسٹی سے 1400 ہے میں حافظ ابن حجر عسقلانی کی کتاب “النکت علی کتاب ابن الصلاح” کی تحقیق کرکے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی ۔
*اس کے بعد انہوں نے اسلامی یونیورسٹی میں استاد کے طور پر کام کیا ، اور وہاں قسم السنہ کے سربراہ رہے۔

مشاہیر اساتذہ:

شیخ حافظ بن أحمد الحكمي
شیخ حمد بن أحمد الحكمي
شیخ حمد بن يحيى النجمي.
شیخ أمان الجامي.
شیخ محمد صغير خميسي.
شیخ عبد العزيز بن عبد الله باز
شیخ محمد ناصر الدين الألباني
شیخ عبد المحسن العباد
شیخ محمد أمين الشنقيطي
شیخ صالح العراقي
شیخ عبد الغفار حسن رحمانی الهندي وغیرھم

تصنیفات و تالیفات:

*بين الإمامين مسلم والدارقطني ” یہ ماجستيرکارسالہ ہے.
*النكت على كتاب ابن الصلاح ” جزئين یہ دكتوراه کا رسالہ ہے .
*تحقيق كتاب المدخل إلى الصحيح ” للحاكم طبع الجزء الأول منه.
*تقسيم الحديث إلى صحيح وحسن وضعيف بين واقع المحدثين ومغالطات المتعصبين» رد على عبد الفتاح أبو غدة ومحمد عوامه.
*منهج الإمام مسلم في ترتيب صحيحه.
*مذكرة في الحديث النبوي.
*تحقيق كتاب التوسل والوسيلة ” للإمام ابن تيمية – مجلد.
*منهج الأنبياء في الدعوة إلى الله فيه الحكمة والعقل.
*براءة الصحابة الأخيار من التبرك بالأماكن والآثار
*منهج أهل السنة في نقد الرجال والكتب والطوائف.
*کشف موقف الغزالي من السنة وأهلها.
*مكانة أهل الحدیث.
*أهل الحديث هم الطائفة المنصورة الناجية ـ حوار مع سلمان العودة ـ.
*أضواء إسلامية على عقيدة سيد قطب وفكره.
*مطاعن سيد قطب في أصحاب رسول الله ﷺ.
*العواصم مما في كتب سيد قطب من القواصم.
*الحد الفاصل بين الحق والباطل» حوار مع بكر أبو زيد.
*مجازفات الحداد.
*المحجة البيضاء في حماية السنة الغراء.
*جماعة واحدة لا جماعات وصراط واحد لا عشرات» حوار مع عبد الرحمن عبد الخالق.
*النصر العزيز على الرد الوجيز.
*التعصب الذميم وآثاره. عني به سالم العجمي.
*بيان فساد المعيار، حوار مع حزبي متستر.
*التنكيل بما في توضيح المليباري من الأباطيل.
*دحض أباطيل موسى الدويش.
*أزهاق أباطيل عبد اللطيف باشميل.
*انقضاض الشهب السلفية على أوكار عدنان الخلفية.
*النصيحة هي المسؤولية المشتركة في العمل الدعوي. (مطبوع ضمن مجلة التوعية الإسلامية).
*الكتاب والسنة أثرهما ومكانتهما والضرورة إليهما في إقامة التعليم في مدارسنا. (مطبوع ضمن مجلة الجامعة الإسلامية العدد السادس عشر).
*صد عدوان الملحدين وحكم الاستعانة بغير المسلمين.
اسکے علاوہ بھی بہت ساری کتابیں ہیں ۔

مولایے کریم آپکی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اورکروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔