سوال (1303)
کیا شیشے کے سامنے نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
پڑھ سکتے ہیں، قیام میں نظر سجدہ والی جگہ ہی ہو گی۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر تشریف لائے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نقش و نگار والا پردہ دیکھا تو اس کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، اس لیے ہم جب شیشے کے سامنے نماز پڑھیں گے تو یہ ناممکن ہے کہ ہماری نگاہ نہ اٹھے، میں اس کو حرام نہیں کہہ رہا ہوں، لیکن اس سے پرہیز کرنا اولی، افضل اور احوط ہے۔
فضیلۃ العالم عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ