سوال (1303)

کیا شیشے کے سامنے نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب

پڑھ سکتے ہیں ، قیام میں نظر سجدہ والی جگہ ہی ہو گی ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر تشریف لائے تھے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نقش و نگار والا پردہ دیکھا تو اس کو ہٹانے کا حکم دیا تھا ، اس لیے ہم جب شیشے کے سامنے نماز پڑھیں گے تو یہ ناممکن ہے کہ ہماری نگاہ نہ اٹھے ، میں اس کو حرام نہیں کہہ رہا ہوں ، لیکن اس سے پرہیز کرنا اولی ، افضل اور احوط ہے ۔

فضیلۃ العالم عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ