صدور حفظ سسٹم، سہ ماہاہی امتحانات کا انعقاد اور تقریبِ نتائج و تقسیم انعامات
صدور حفظ سسٹم میں الحمد للہ بچوں کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ہفتہ وار، ماہانہ جائزہ سسٹم کے ساتھ ساتھ سال میں تین مرتبہ (سہ ماہی، ششماہی، سالانہ) امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس ضمن میں سال کے پہلے یعنی سہ ماہی امتحان کا انعقاد بروز جمعرات 13 جون 2024ء میں ہوا۔ جس میں بطور ممتحن گاؤں کے نمایاں عالم دین قاری محمد آصف ربانی صاحب حفظہ اللہ کی خدمات حاصل کی گئیں۔ قاری صاحب نے مکمل توجہ اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تمام بچوں کا امتحان لیا اور آخر میں اپنے تاثرات اور تجاویز کا بھی اظہار فرمایا۔ فجزاہ اللہ خیرا۔
سہ ماہی امتحان کے نتائج کے لیے بروز ہفتہ بتاریخ 15 جون 2024ء کو بعد نمازِ مغرب جامع مسجد رحمانیہ (المعروف شاہ صاحب والی) میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے اساتذہ کو انعامات پیش کیے گئے۔
تقریب میں بطور سرپرست سید ابوبکر شاہ صاحب مشہدی اور فضیلۃ الشیخ ابو عبد اللہ ضیاء الحق المدنی حفظہ اللہ، سید حبیب الرحمن کاظمی صاحب سمیت بچوں کے والدین نے شرکت کی، بچوں کی کارکردگی ملاحظہ کی اور ان کی حوصلہ افزائی میں شریک ہوئے۔
تقریب کے آغاز میں فضیلۃ الشیخ ضیاء الحق المدنی حفظہ اللہ کے مختصر درسِ قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد بحیثیت مدیر صدور حفظ سسٹم راقم الحروف نے امتحانات اور اس کے نتائج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ مہمانانِ خصوصی کے دستِ مبارک سے بچوں اور اساتذہ ک انعامات دیے گئے۔ سید ابو بکر شاہ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اسی طرح دعا بھی فرمائی۔ اور مولانا عبد الرحمن ضیاء صاحب نے بچوں کے والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے صدور کے اساتذہ، انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر انتظامیہ کی طرف سے تمام طلبہ، والدین اور شرکاء کی خدمت میں موسم کی سختی کو کم کرنے کے لیے ٹھنڈا مشروب پیش کیا گیا۔ والحمد للہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات۔
حافظ خضر حیات، مدیر صدور حفظ سسٹم