امسال صدور حفظ سسٹم کے پانچ طلبہ امامتِ تراویح کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان شاء اللہ۔
صدور حفظ سسٹم اس سال رمضان میں اپنے تعلیمی سفر کا دوسرا سال مکمل کرے گا، اس عرصے میں الحمد للہ پانچ طلبہ تکمیلِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، اور ان سب طلبہ سے اس سال رمضان میں مکمل قرآن کریم سنانا مطلوب ہے اور یہ ان کے تعلیمی امتحان کا بھی حصہ ہے۔ اسی طرح رمضان المبارک کے بعد جو طلبہ ایک ہی مجلس میں بغیر غلطی قرآن کریم سنائیں گے، ان کے لیے بطور حوصلہ افزائی پجاس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
پانچ خوش نصیب طلبہ جنہوں نے حفظ کی تکمیل کی ہے اور رمضان میں تراویح کی سعادت حاصل کریں گے، ان کے نام درج ذیل ہیں:
- حافظ بلال اشتیاق
- حافظ افضال اشتیاق
- حافظ سہیل مشتاق
- حافظ عطاء اللہ بن شفقت
- حافظ مزمل جاوید
صدور حفظ سسٹم، العلماء انسٹیٹیوٹ کا ایک ذیلی ادارہ ہے، جس میں چالیس کے قریب بچے حفظ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، رمضان کے بعد ان شاء اللہ تکمیل حفظ کرنے والے بچوں کے لیے تجوید و درس نظامی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ
بچیوں کی حفظ و ناظرہ کی تعلیم اور درس نظامی کا سلسلہ اس سے الگ ہے۔
دوست احباب سے اس کارِ خیر میں تعاون کی درخواست ہے، قرآن مجید کے طالب علم جب تک آپ کے دیے ہوۓ تعاون کو استعمال کرتے رہیں گے آپ کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھی جاٸیں گی۔ یقینا یہ بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔
معاشرے میں مدارس ایک قومی اور اجتماعی دینی فریضہ ادا کرنے والے ادارے ہوتے ہیں،
آپ کا تعاون ایک مدرسے کے ساتھ نہیں بلکہ ایک قوم کی دینی تربیت میں حصہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
کل قیامت کے دن آپ کا صدقہ آپ کے لیے سایہ بن جاۓ گا۔
ان شاء اللہ۔
قرآن مجید کے ساتھ تعلق کی بنا پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہم سب کی آخرت کی منازل کو آسان فرماۓ آمین
برائے رابطہ و تعاون:
JazzCash (Ulama Center): 03098280125
آپ کے تعاون اور سپورٹ کا بہت شکریہ، جزاکم اللہ خیراً۔
یہ بھی پڑھیں:
صدور حفظ سسٹم، سہ ماہاہی تقریبِ نتائج و تقسیم انعامات