صدور حفظ سسٹم میں الحمدللہ بچوں کو حفظ کے ساتھ ساتھ تحریر و تقریر کی تربیت بھی دی جاتی ہے، ہر ہفتے بزم ادب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں طلبہ تلاوت حمد و نعت، نظميں اور تقریریں پیش کرتے ہیں۔
حال ہی میں ایک ادارے کی طرف سے سکولز اور مدارس کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ کا انعقاد ہوا جس میں صدور سسٹم کے کچھ طلباء نے حصہ لیا اور الحمدللہ ایک طالب علم محمد بن مشتاق نے عظمت صحابہ کے موضوع پر بہترین تقریر پیش کی اور تيسرى پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سولر فين بطور انعام حاصل کیا۔
ادارہ بچے اور اس کے والدین کو بھرپور مبارکباد پیش کرتا ہے اور اساتذہ کا شکر گزار ہے کہ جو بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ان پہ محنت کرتے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آئیں اس منفرد سلسلے کو سپورٹ کریں!

صدور حفظ سسٹم کی خصوصیات:
1۔ کلاس کے لیے قابل اور محنتی اساتذہ کی خدمات
2۔ بچوں کی تربیت اور ادعیہ مسنونہ کا اہتمام
3۔ قواعد تجوید پر خصوصی توجہ
4۔ یومیہ اور ماہانہ جائزہ (رپورٹ سسٹم)
5۔ عربی لہجات کی مشق

شرائطِ داخلہ:
1۔ پرائمری پاس 2۔ ناظرہ قرآن 3۔ طالبعلم اور سرپرست کی طرف سے نظم و ضبط کی پابندی کا معاہدہ

سہولیات:
1۔ فری تعلیم
2۔ فری مصاحف اور تپائیاں (رحل)
3۔ فری یونیفارم

العلماء کا تعارف، اور اہداف و مقاصد