صدور حفظ سسٹم، بھمبھہ کلاں میں کل بروز منگل 19 نومبر بعد از نمازِ عشاء حضرت مولانا قاری تاج محمد شاکر صاحب جن کو اللہ نے دو دو نعمتوں سے نوازا ہے آپ قاری قرآن بھی ہیں اور اور شاعر اسلام بھی ہیں اور بڑے عمدہ خطیب بھی ہیں اور عرصہ دراز سے پتوکی میں دین حنیف کی خدمت میں مصروف ہیں تشریف لائے نماز عشاء کی امامت قاری صاحب نے کروائی اور اس کے بعد مدیر صدور حفظ سسٹم حافظ خضر حیات صاحب نے نقابت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے سب سے پہلے العلماء انسٹیٹیوٹ کے تحت چلنے والے ادارے صدور حفظ سسٹم کا تعارف پیش کیا بعد ازاں قاری صاحب اور تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد صدور حفظ سسٹم کے طالب علم حافظ سہیل احمد نے بڑے پیارے انداز میں تلاوت قرآن مجید فرمائی اور اس کے بعد قاری صاحب نے بڑا شاندار اور جاندار خطاب فرمایا جس کا عنوان تھا: قرآن اور قاری قرآن کی عظمت. جس میں آپ نے قرآن کریم کی عظمت کو بیان کیا۔
اسی طرح قاری قرآن کی عظمت کو قرآن و حدیث اور اپنی شاعری کے ساتھ بڑے احسن انداز میں بیان فرمایا اور ساتھ ساتھ قاری قرآن حافظ قرآن کے والدین کو جو انعامات دئیے جائیں گے ان کا تذکرہ فرمایا۔
درس قرآن کے موقعہ بچوں کے ساتھ ساتھ ان والدین اور ارد گرد کے لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے بڑی دلجمعی اور توجہ کے ساتھ خطاب سماعت کیا،
ادارے کے حوالے سے قاری صاحب نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا فرمائی اور اس کے کو چلانے والوں کے لیے نیک تمناؤں سے نوازا۔