سوال (4114)
کیا سید اگر مالی طور پر کمزور ہو تو اسے صدقہ دیا جا سکتا ہے؟
جواب
اگر وہ واقعتا سید (آل رسول) ہے تو اس کو صدقہ اور زکاۃ نہیں لگتی، وہ خوداری کا مظاہرہ کرے، اس کے رشتے دار بھی اس کو دوسرے طریقے سے سپورٹ کریں، ہر کام زکاۃ و صدقات سے کرنا اچھا عمل نہیں ہے، اس کو ہدیہ اور تحفے وغیرہ دیے جائیں۔ باقی اگر کوئی صورت نہ بنے، پھر تو یہ بندہ مجبور ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ