سوال (3199)

عمرہ ادا کرنے والے کے لیےبال کٹوانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

بال کٹوانا عمرہ کرنے والے کے ذمے ہے، خواہ حلق کروائے یا بال چھوٹے کروائے، باقی یہ ہوٹل، رہائش گاہ یا جہاں موجود ہو وہاں پر بال کٹوائے، اس کے بعد احرام کھول لے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

بال کٹوانے پر عمرہ مکمل ہو گا، اس سے پہلے احرام نہیں اتارے گا۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ