سوال (4014)

ظہر نماز سے پہلے چار رکعت اور بعد دو رکعت جو کہ سنت مؤکدہ میں شامل ہیں، جس کے جنت میں گھر کی بھی خوشخبری سنا دی گئی ہے، کیا ظہر نماز کے بعد دو رکعت سنت مؤکدہ کے علاؤہ جو پڑھتے ہیں، کیا اس کے بارے میں کوئی جنت کی خوشخبری ہے یا جہنم سے آزادی کے حوالے سے ہے؟

جواب

سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ:

مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَأَرْبَعٍ بَعْدَهَا حَرُمَ عَلَى النَّارِ” [سنن ابي داود : 1269]

«جو شخص ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں اور بعد کی چار رکعتوں کی پابندی کرے گا، اس پر جہنم کی آگ حرام ہوجائے گی»

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ