آپ سکولنگ کے خلاف کیوں ہیں؟
کیا میں سکولنگ کے خلاف ہوں؟
جس طرح لوگ تحریروں کو پسند کرتے ہیں اور اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کے خواہشمند ہوتے ہیں
ایسے ہی بہت سے لوگ تنقید کرنے والے ہوتے ہیں
سوال کرتے ہیں عطیہ آپ کس چیز کو پروموٹ کررہی ہو؟؟
آپ تو اس طرح کئ لوگوں کو سکولنگ سے ہٹوانا چاھتی ہو ہم نے اور بڑے لوگوں نے تجربہ کیا ناکام رہے ۔۔یہ کیسے ممکن ہے ۔
جواب:
ہم سکولنگ کے خلاف نہیں ۔۔اور نہ ہی ھوم سکولنگ کو پروموٹ کررہے ہیں
ہم چاھتے ھیں تعلیم کی زمہ داری صرف اساتذہ کی نہیں ہے ۔اگر۔۔بچہ اچھا پڑھے تو اساتذہ اچھے ہیں
اگر اچھا نہ پڑھے تو اساتذہ سکولز مدارسِ بدنام ہوتے ہیں
کیا فقط اساتذہ کی ہی زمہ داری ہے ؟؟
اللّٰہ تعالیٰ نے ماں کا اتنا زیادہ مقام کیوں رکھا ؟
کہ اس کے پاؤں تلے جنت ہے آخر کیوں ؟
کیا وہ بھی باپ کی طرح صرف کھلائے پلائے گی؟؟ کپڑا پہنائے گی؟؟
سکول مدرسے بھیج دے گی بس ؟؟؟ اس کی زمہ داری ختم ؟؟؟؟
ہم نے سلف صالحین صحابہ کی زندگیوں میں کب دیکھا ہے انہوں نے مکمل طور پر outsource کیا ہو؟؟؟؟
ہم ماؤں کا اس لئے مقام ہے اتنا ۔؟کھلانا پہنانا یہ کام دادای پھپھو خالہ چاچی کرسکتے ہیں جب آپ اس دنیا میں نہیں بھی ہوتے ۔۔۔
ماں کو اللہ تعالیٰ نے سبحان اللہ اسی ممتا کی صفت دی ہوتی ہے محبت کرنے معاف کرنے کی وہ چاچی خالہ دادای باقیوں میں نہیں ہوتی حتی کہ ناراض نہ ہوں تو باپ بھی اتنا نہیں جانتا جتنا ماں جانتی ہے بچے کو ۔۔دل کی دھڑکن اس بچے کے قدم قدم ساتھ رہتی ہے سبحان اللہ
جو کسی کو جتنا جانتا ہو انتہا کی محبت کرتا ہو قربانی معاف کرنے کا جزبہ رکھتا ہو ۔۔۔۔وہ ماں ہے !!! واللہ
ماں پہلی درسگاہ ہے ۔۔ فقط کپڑے پہنانے کھلانے کی زمہ داری تک نہیں ہے
ماں معاشرے کی تعلیم وتربیت کا ذریعہ ہے
اس لئے ماں کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی بنیاد بنائے تعلیم وتربیت میں ۔۔۔تاکہ وہ سکول مدارس میں کیا اپنی زندگی میں ایک صالحہ بیوی ،صالح بیٹا کی صورت میں نظر آئے
ماں بنیاد بنائے گی ماں اپنی زمہ داری کو بڑھتا محسوس کرے ۔۔
ماں کی بات کا اثر بچے پر بہت ہوتا ہے
تعلیم کی بنیادی چیزوں میں یہ ہے طالب علم کی جان پہچان زیادہ سے زیادہ ہونا ۔۔اس کےمسائل خوشی ترجیحات کو جاننا ۔۔
یہ سب ماں میں ہوتا ہے اور مزید وہ جب استاد اور ماں کے روپ میں ہو تو اس تعلیم وتربیت کا اثر باکمال ھوگا باذن اللہ
آپ سوچیں ماں خاندان کی تاریخ سناتی ہے ۔۔یعنی خاندان کی تاریخ سنانا اہم اور اسلام کی تاریخ سنانا غیر اہم کیوں؟؟؟
ماں جب خاندان کی تاریخ سناتی ہے درد دل سے ۔۔بچہ کا دل خوش ہوتا ہے کبھی غمزدہ ہوتا ہے ۔کہ میری ماں کا کون ہے؟؟ اور میری ماں کے خلاف کون ہے ۔؟؟۔اس کو شرح صدر ہوجاتا ہے ۔۔وہ اسی لحاظ سے اپنی ترجیحات مرتب کرتا ہے ۔۔
کیا ماں نے اس زمہ داری کو لئے اصل زمہ داری بھول گئ ؟؟؟
جب وہ ماں درد دل سے اسلام کی تاریخ سنائے گی تو بچہ اپنا لیڈر قائد انبیاء صحابہ سلف صالحین کو سمجھے گا اسے شرح صدر ہو جائے گا بالآخر وہ ترجیحات اللّٰہ کی رضا کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کرے گا
ہم فقط ماؤں کی زمہ داریوں سے آگاہ کرنا چاہتے
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں شرح صدر عطا فرمائے
🖋️عطیہ محمدی




