سوال (1762)

کیا جس صحابی سے جتنی احادیث مروی ہوں ، مثال کے طور پر سیدنا ابوہریرہ کی پانچ ہزار سے زائد احادیث ہیں، اس صحابی کو اتنی ہی احادیث یاد ہوتی ہیں یا یہ کہا جائے کہ ان کو یاد تو زیادہ تھی ، لیکن ان سے مروی اتنی ہے یا یہ کہا جائے کہ ان کو یاد ہی اتنی تھیں ۔

جواب

یاد رکھیں کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ انسان کو جتنا یاد ہو ، اس کو بیان بھی کرے ، اتنی روایات اس سے نقل کی جائیں ، عموماً یادداشت زیادہ ہوتی ہے ، بیان کم ہوتا ہے ، جب آپ بھی مطالعہ کریں گے تو یہی چیزیں آپ کے سامنے آئیں گی ، جیسا امام بخاری رحمہ اللہ کے پاس چھ لاکھ احادیث تھی ، ان میں سے صحیح البخاری لکھی ہے ، اس سے بات سے معلوم ہوا ہے کہ حفظ کے مراتب زیادہ ہیں ، روایات کے اعتبار سے اس میں فرق آجاتا ہے ، اس کی مثال یوں سجمھی جا سکتی ہے کہ انسان جب خطبہ جمعہ سنتا ہے تو پورا خطبہ یاد ہوتا ہے ، لیکن جب لوگوں کو بتاتا ہے تو چند باتیں ہی بتاتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ