سوال (3557)
شیخ ایک شخص فوت ہو گیا ہے، اس کے پیچھے ورثاء میں پانچ بیٹے، دو بیٹیاں اور ایک بیوی ہے، پیچھے ترکے میں ایک سو نو کنال زمین ہے، یہ ان ورثاء کے درمیان کس طرح تقسیم کریں گے؟
جواب
بیوی کو 1/8 کے حساب سے 12.5٪ یعنی 13.92 کنال۔
ہر ہر بیٹے کو 7/48 کے حساب سے 14.58٪ یعنی 15.89 کنال ہر بیٹے کو۔
ہر ہر بیٹی کو 7/96 کے حساب سے 7.29٪ یعنی 7.94 کنال۔
والله تعالى أعلى وأعلم والرد إليه أفضل وأسلم.
فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ