سوال (876)

کیا اس طرح کی تصاویر بنانا صحیح ہیں ، جن میں غزہ کے مسلمانوں کی مظلومیت اور ان پر ظلم و جبر کی منظر کشی ہے ۔

جواب

ذی روح کی تصویر کا حکم واضح ہے ، لہذا اجتناب کرنا چاہیے ، اگرچہ لوگ باز نہیں آرہے ہیں ، کوئی غمی کا لیبل لگا کر اس طرح ترویج کر رہا ہے ، الا یہ کہ انسان مجبور ہو جائے ، جس طرح ہم کاغذی معاملات میں مجبور ہیں یا سوشل میڈیا پر علماء کے وہ بیانات جو لوگوں کی اصلاح کا باعث بنیں ۔ باقی اس کو عموم پر رکھنا صحیح نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

تصویر اصلاً حرام ہے (وہ ڈیجیٹل تصویر ہو یا کاغذ پر ہو) ، لیکن بعض حالات میں تصویر بنانا جائز ہے اور بعض حالات میں واجب ہے ، مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو حقیقی تصویر میں دنیا کو دیکھانا واجب ہے یہ خیال رہے کہ تصویر جعلی نہ ہو ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ