نوجوان نسل کو بالخصوص اور عامۃ الناس کو بالعموم اکابرین کی دینی و ملی خدمات سے آگاہی کے لیے ایک سلسلہ ’هؤلاء آبائي فجئني بمثلهم’ کے عنوان سے ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جس کی پہلی کڑی جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے دو بزرگ علمائے کرام کا تعارف تھا۔

شیخ الحدیث مولانا حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ اور شیخ الحدیث مولانا مفتی عبدالحنان حفظہ اللہ کی گرانقدر تدریسی ، تصنیفی ، دعوتی ، افتاء خدمات کے اعتراف میں کارکنان جماعت کی طرف سے ھر دو اصحاب فضیلت کے اعزاز میں ” تقریب اعتراف خدمات ” بروز اتوار سہ پہر یہاں جامع مسجد عمر اھل حدیث ، سول لائن فیصل آباد کے خوبصورت ھال میں منعقد ھوئی ۔ تقریب کی مختصر جھلکیاں احباب کی نذر ھیں ۔
● تقریب کی صدارت قائد مدارس سلفیہ ، پروفیسر چوھدری محمد یاسین ظفر حفظہ اللہ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس السلفیہ پاکستان نے فرمائی ۔
●تقریب کے اسٹیج پر شیخ التفسیر حضرت علامہ حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ ، شیخ الحدیث مولانا محمد ھود حفظہ اللہ ، شیخ الحدیث مولانا عبدالرشید ضیاء حفظہ اللہ ، شیخ الحدیث دکتور عتیق الرحمن حفظہ اللہ ( سابق مدرس مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ) ، پروفیسر نجیب اللہ طارق حفظہ اللہ ، پروفیسر سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ ، احناف دیوبند کے رھنما صاحبزادہ مولانا زاھد محمود قاسمی حفظہ اللہ ( جامعہ قاسمیہ فیصل آباد ) ، احناف بریلوی کے رھما مولانا غلام حسین امینی حفظہ اللہ( جامعہ امینیہ رضویہ فیصل آباد ) تشریف فرما تھے ۔
●تقریب کی نقابت کے فرائض حضرت مولانا قاری عبدالقیوم فرخ صاحب نے سرانجام دئے ۔
●تقریب کا آغاز استاذ القراء قاری عنایت اللہ امین صاحب کی تلاوت کلام پاک اور اختتام شیخ الحدیث مولانا حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ کی دعائے خیر سے ھوا ۔
●تقریب سے شیخ الحدیث مولانا عبدالشکور کاظم ، پروفیسر سلیم جباری ، مولانا محمد ارشد قصوری ، مولانا محمد انس مدنی ، صاحبزادہ زاھد محمود قاسمی ، مولانا غلام حسین امینی صاحبان اور شیخ الحدیث مولانا حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ نے خطاب فرمایا۔ وقت کی قلت کے پیش نظر صدر تقریب پروفیسر چوھدری محمد یاسین ظفر صاحب اور پروفیسر نجیب اللہ طارق صاحب امیر مرکزیہ فیصل آباد نے اپنی گفتگو کا وقت بھی حضرت حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ کی گفتگو کے لئے وقف کر دیا تھا ۔
●تقریب میں کارکنان جماعت اور تلامذہ مشائخ کی طرف سے شیخ الحدیث مولانا حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ کی خدمات دینیہ کے اعتراف کی اس تقریب کے موقع پر حضرت علوی صاحب کی خدمت میں یادگاری شیلڈ اور مبلغ ایک لاکھ روپیہ نقد بطور تحفہ پیش کیا گیا ۔
●تقریب میں کارکنان جماعت اور تلامذہ مشائخ کی طرف سے شیخ الحدیث مولانا مفتی عبدالحنان حفظہ اللہ کی خدمات دینیہ کے اعتراف کی اس تقریب کے موقع پر حضرت مفتی عبدالحنان صاحب کی خدمت میں یادگاری شیلڈ اور مبلغ ایک لاکھ روپیہ نقد بطور تحفہ پیش کیا گیا ۔ ( مفتی عبدالحنان صاحب علالت کی وجہ سے تشریف نہیں لا سکے تھے، لہذا انکی شیلڈ اور تحفہ انکے صاحبزادہ حماد عبدالحنان صاحب نے وصول کیا) ۔
●تقریب میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد ، جامعہ تعلیمات اسلامیہ فیصل آباد ، کلیہ دار القرآن والحدیث فیصل آباد ، جامعہ تعلیم الاسلام مامونکانجن ، جامعہ دع وہ سلفیہ ستیانہ بنگلہ ، جامعہ امینیہ رضویہ ، جامعہ قاسمیہ ، ایگریکلچر یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج آف کامرس ، کپس کالج ، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ، رفاہ یونیورسٹی ، جی سی یونیورسٹی ، کے اساتذہ نے شرکت فرمائی ۔
●تقریب میں مرکزی جمعیت اہل حدیث فیصل آبادسٹی ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع فیصل آباد ، جمعیت اساتذہ فیصل آباد ، اھل حدیث یوتھ فورس فیصل آباد سٹی ، اھل حدیث یوتھ فورس ضلع فیصل آباد ، جمعیت اھل حدیث فیصل آباد ، قرآن و سنہ موومنٹ فیصل آباد کے ذمہ داران اور اکابر علماء کرام نے بھی شرکت فرمائی ۔
●تقریب میں جامعہ سلفیہ ٹرسٹ کے ممبران نے بھی شرکت کی ۔
●شہر کے بزرگ عالم دین بقیة السلف مولانا محمد یوسف انور نائب امیر مرکزیہ پاکستان بوجہ علالت تشریف نہیں لا سکے ۔ حضرت کی نمائندگی کے لئے انکے صاحبزادگان نے تقریب میں شرکت کی اور ھمارے ساتھ اظہار محبت کیا۔

منعقدہ تقریب اعتراف خدمات کے موقع پر شیخ الحدیث مولانا مفتی عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ کی تدریسی ، تصنیفی دعوتی اور افتاء خدمات کے اعتراف میں کارکنان جماعت کی طرف سے شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شیخ الحدیث مولانا حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ کی خدمت میں یادگاری شیلڈ اور نقد رقم کا تحفہ شیخ التفسیر حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ، پروفیسر چوھدری محمد یاسین ظفر حفظہ اللہ اور شیخ الحدیث مولانا محمد ھود حفظہ اللہ نے پیش کیا ۔

اسی طرح شیخ الحدیث مولانا مفتی عبدالحنان حفظہ اللہ کی تدریسی ، دعوتی اور افتاء خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا۔

مفتی عبدالحنان صاحب کی جگہ انکے بیٹے حماد عبدالحنان صاحب نے یادگاری شیلڈ اور تحفہ شیخ الحدیث مولانا حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ ، شیخ التفسیر حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ، پروفیسر چوھدری محمد یاسین ظفر حفظہ اللہ اور شیخ الحدیث مولانا عبدالرشید ضیاء حفظہ اللہ کے ھاتھوں وصول کیا۔

اس سلسلے میں جن احباب کو دعوت دینے میں کوتاہی اور بھول ہوئی ان سے باقائدہ طور پر اعتذار نامہ پیش کر کے معذرت کی گئی۔ اس اعتذار کا متن کچھ یوں ہے۔

شیخ الحدیث مولانا حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ اور شیخ الحدیث مولانا مفتی عبدالحنان حفظہ اللہ کے اعزار میں منعقدہ ” تقریب اعتراف خدمات ” کے ضمن میں ھم خدام تقریب سے ایک کوتاھی ھوئی ھے ۔ اور وہ یہ کہ مسلک اھل حدیث کے احباب کی نمائندگی کرنے والی جماعتوں کے مقامی ذمہ داران کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی جا سکی ۔
ھم منتظمین تقریب اس امر کو اپنی کوتاہی تسلیم کرتے ھیں اور آئندہ سے اس امر پہ نظر رکھنے کا یقین دلاتے ھیں ۔ مزید ھم یہ بات واضح کرنا چاھتے ھیں کہ اس کوتاہی میں منتظمین میں سے کسی ایک کے بھی دل و دماغ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ قصدا دعوت نہ دی جائے ۔
بس یہ کہ لہجئے کہ ھم سب کے ذہن سے یہ بات نکل گئی ۔ ھم جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ضلعی ناظم فیصل آباد مولانا اسد اللہ کاہلوں صاحب اور قرآن و سنہ موومنٹ فیصل آباد سٹی کے ناظم مولانا اویس قرنی صاحبان کو دعوت دی تھی ، اور یہ دونوں اصحاب تشریف بھی لائے ۔ لیکن ایسی کوئی پالیسی نہیں تھی کہ تنظیمی نمائندگان کو دعوت نہ دی جائے ۔ ھم سب منتظمین تقریب اس بات پہ یقین رکھتے ھیں کہ اھل حدیث کا ھر فرد ھمارے لئے دوسرے دوستوں کی نسبت زیادہ قابل احترام ھے ۔
اسی طرح پروگرام کے دوران انتظامی معاملات کی وجہ سے بھی چند مہمانوں کے معاملہ میں کوتاہی پہ ھم معذرت خواہ ھیں ۔ ھمیں ان دونوں امور پہ بہت حساسیت ھے۔
امید ھے کہ تنظیموں کے مقامی ذمہ داران ھماری یہ معذرت قبول فرمائینگے ۔بارک اللہ فیکم۔

عبدالصمد معاذ