إن الله عز وجل يقول إن الصوم لي وأنا أجزي به . إن للصائم فرحتين إذا أفطر فرح وإذا لقي الله

📆 اللّٰــــــہ کل کائنات کا خالق ومالک ہے اور بارہ مہینے بھی اسی اللّٰــــــہ نے بنائے ہیں

اور ان میں سے کچھ کو حرمت والا بنایا تو یہ بھی اسی مصور کی مرضی ھے اور کسی کو یہ فضیلت دی کہ اس میں قرآن کو نزول کیا اور ہزار راتوں کی عبادت سے بہتر رات رکھی تو یہ بھی اللّٰــــــہ ہی کے فیصلے ہیــــں ہمارا کام صرف اور صرف ایمان رکھنا ھے….

🌹 ان بارہ مہینوں میں سے ایک رمضــان بھی ہے اس میں مسلمانوں کو روزے رکھنے کا حکم ہے اور اس ماہ کے فضائل ومناقب بیسیوں ہیــــں

لیکن چونکہ یہ میرا موضوع نہیـــــں اس لیے ان پر گفتگو بھی نہیـــــں ہو گی…

⁉️ لیکن اصل سوال تو یہ ہے کہ اللّٰــــــہ نے جتنی بھی عبادات کا حکم بواسطہ نبی کریم ﷺ کے دیا ہے ان سے بعض کے اجر کو بھی متعین کر دیا اور بعض کے اجر کو تو جنت سے متصل کر دیا

اور کچھ عبادات کے بارے یہاں تک ہے کہ ان کو اخلاص نیت سے ادا کر لینے کے بعد بندہ ایسے پاک ہوتا جیسے اسی دن جنم لیا ہے یعنی مختصر یہ کہ ہر عبادت کا ثواب متعین ھے مختلف صورتوں میں

🕋 لیکن جیسے ہی رمضان کے روزوں کا مسئلہ آیا اس کی خاصیت یہ کہ مالک الکل نے کہا کہ یہ روزہ میرے لیے ہے اس کا اجر بھی میں ہی دوں گا

یعنی عبادتیں تو ساری اللّٰــــــہ ہی کی ہیں لیکن روزے کو یہ امتیازی حیثیت کیوں؟؟

📚🎓 اس بات کو سمجھنے میں کافی عرصہ لگا میں نے بہت سے علماء ومشائخ کی تحقیقات کو پڑھا اور ان سے براہ راست بات چیت بھی ہوئی لیکن کوئی ایسا جواب نہیـــــں مل سکا جو اس حدیث کےصحیح مفہوم کو واضح کر دے….

جب قرآن اور حدیث پر تدبر کا ارادہ کر لیں تو اللّٰــــــہ شرح صدر عطا کر دیتا ھے یہ بات میں تجربہ سے بیان کر رہا ہوں اور جو بھی لکھتا ہوں وہ انہی میں سے ایک ہے الحمدللّٰــــــہ

🔝 آج میں کچھ باتیں بیان کروں گا امید بھی ہے حدیث کا صحیح مفہوم واضح ہو جائے گا ان شاء اللّٰــــــہ ..

○• جس روزے کا اجر میرے اللّٰــــــہ نے دینا ہے وہ روزہ تو وہ ہے جو انسان میں اللّٰــــــہ کا ڈر پیدا کر دے اور جس روزے سے انسان میں نفس کے محاسبہ کا ولولہ پیدا ہو جائے ….

○• اللّٰــــــہ نے جس روزہ کی جزا دینی ہے وہ ہے جس سے انسان کی نیکیوں میں ہمیشہ کے لیے اضافہ کا عزم رونما ہو….

○• اور قیامت کے دن جس روزہ کا اجر ملے گا وہ ھے جس سے انسان کی زندگی میں ہمیشہ کے لیے برائی سے نفرت پیدا ہو جائے…

💖 یہ وہی روزہ ہے جس سے انسان کے دل میں صلہ رحمی جنم لینے لگے

اور یہ تو وہی عظیم عبادت ہے جس سے نفرتیں ختم ہو جائیں اور جس سے محبتوں کے سفر کا آغاز ہو جائے یہ وہی محبت ہے جو اللّٰــــــہ کو مقصود و مطلوب ہے..

ہاں میں اس روزہ کی بات کر رہا ہوں جس کا اجر میرے اللّٰــــــہ نے مخفی رکھا ہے وہ کونسا ہے ⁉️

▫️یقینا وہی ہے جس سے لوگوں پر کی گئی زیادتیوں کی وجہ سے ندامت کے آنسو آ جائیں اور پتھر دل موم کی طرح ہو جائیں ..

▫️ہاں واقعتاً اسی روزہ کی بات کر رہا ہوں جس کے لیے ایک مسلم فجر سے مغرب تک بھوک پیاس برداشت کرتا ہے وہ روزہ تو وہ ہے جس سے انسان کے اندر شرم وحیا آ جائے اور انسانی جسم کا ایک ایک عضو اللّٰــــــہ سے ڈرنے لگے اور اللّٰــــــہ کی اطاعت و فرمانبرداری میں مصروف عمل ہو….

▫️جی وہی روزہ ہے جس سے لوگوں کا جو حق کھایا ہے اسے واپس کرنے کا ارادہ بن جائے اور استطاعت ملتے ہی اسے اصل حق دار تک پہنچانے کی جستجو میں ریے..

یہ وہی روزہ ہے جس سے اپنوں کے جو دل دکھائے ہیــــں جا کر معافی مانگنے اور منانے کی سوچ آ جائے اور ہمیشہ کے لیے امن پسندی سے رہنے کا عزم کر لیا جائے

🌹 جس اعلی اجر کی بشارت اللّٰــــــہ نے دی ہے وہ یہ ہے کہ جس سے آپس میں صلح و صفائی کے ساتھ رہنے کا عزم بن جائے اور لڑائی جھگڑوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے….

جی بالکل میں اسی روزہ کا بتا رہا جس کا اجر کل قیامت کو مالک الملک دے گا وہ تو وہ روزہ ہے جو ہمیشہ کے لیے روزے دار کو عدل و انصاف کا متحمل بنا دے…. اور اعلی اخلاق والی صفات روزے دار میں آ جائیں..

📖 یقینا اس روزہ کا اجر اللّٰــــــہ دیں جو یہ سوچ پیدا کر دے کہ میں نے کبھی قرآن نہیـــــں پڑھا تھا آج سے ہمیشہ قرآن پڑنے کا عزم کر لے چاہے یومیہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو لیکن ترجمہ کے ساتھ…

اور جو یہ سوچ بھی پیدا کر دے کہ پہلے میں فرائض میں سستی و کاہلی کرتا تھا آج سے ہمیشہ پنج گانہ نمازوں کو مقررہ وقت پر ادا کروں گا….

اور پہلے کبھی تکبیر تحریمہ سے نماز نہیـــــں پڑھی تھی اس روزہ کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے تکبیر تحریمہ سے نماز پڑھنے کا شوق پیدا ہو جائے..

اور پہلے سنتوں میں سستی ہوتی تھی اس ماہ صیام کی وجہ سے آئندہ یہ سستی نہ کرنے کا پختہ عزم کر لیا جائے..

💗 یقینا وہی روزہ جس کے اجر کی تلاش میں ہر کوئی ہے وہ یہ کہ اللّٰــــــہ کے نبی کریم ﷺ کی سنتوں سے ہمیشہ کے لیے محبت پیدا ہو جائے

یعنی زندگی کے ہر موڑ پر نبی کریم ﷺ کے دیئے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرے…

🕌 اور جس روزہ کا اجر اللّٰــــــہ نے دینا وہ مساجد سے انسانی دل میں ہمیشہ کے لیے پیار ومحبت جگا دے…

` اور انسان کا ضمیر اسے برائیوں پر ملامت کرے اور فی الفور توبہ جیسی عادت کا عادی بنا دے…

🌷 جی وہ روزہ ہے جو ایک ماں بہن بیٹی کا لباس وہ بنا دے جو اسلام نے انہیں پہننے کا کہا ہے.

اور جو نوجوانوں میں غیرت پیدا کر دے اور نبی کریم ﷺ کے حلیہ جیسا حلیہ بنانے کی توفیق عطا کر دے…

📌 اور وہ روزہ جو رشتوں میں اخلاص پیدا کر دے دلوں سے لالچ کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے

جی وہی روزہ ہے جو ایک مسلم کے دل میں شرک کی نفرت پیدا کر دے اور توحید سے ہمیشہ کے لیے پیار ہو جاے جو ہزاروں انبیاء کی دعوت رہی ہے

✅ جو روزہ انسان کو ہمیشہ کے لیے با ادب بنا دے اور بڑوں، اساتذہ، والدین اور سینیئرز کی کہی صحیح باتوں کو ماننے والا بنا دے…

جو مسلمانوں کے دل میں اسلام کی محبت ڈال دے اور جو ہمیــــں اسلاف کے مطابق دین سمجھنے کی راہ کی طرف لگا دے یقینا یہ وہی روزہ ہو گا جس کا اجر اللّٰــــــہ نے دینا ہے..

🔝 اگر تو روزہ ان سب باتوں کا متحمل نا بنائے اور یہ سب کچھ ہمیشہ کے لیے کرنے کا عزم پیدا نہ کرے بس وہی عارضی ڈر عارضی قرآن سے محبت اور وقتی نمازوں کی پابندی اور بس ایک ماہ کے لیے اللّٰــــــہ اللّٰــــــہ

اور خوف ہو وہی لڑائی جھگڑے وہی سودی کاروبار وہی لوگوں کا ناجائز حق کھانے کی عادت اور وہی حرام کاموں سے لطف اندوز ہونے کی روش وہی ماں بہن بیٹیوں کی عزتیں پامال کرنے کی سوچ وہی والدین کی نافرمانیاں اور وہی موسیقی کی دنیا میں مگن رہنے کی بری عادت

⛔ وہی نمازوں میں سستی وہی قرآن کے فہم سے دوری وہی شرک وبدعت کی دلدل میں وہی خرافات کو دین سمجھنے کی ناکام کوشش وہی علماء ومشائخ کے ادب واحترام کو ملحوظ خاطر نہ رکھنا اور وہی نبی کریم ﷺ کی سنتوں کا مذاق اڑانا

وہی اہل علم و حلم سے زیادتیاں وہی ساس صاحبات کا اپنی بہوؤں پر ظلم و ستم اور وہی بہوؤں کا ساس سسر کو والدین والا مقام نہ دینا اور بس وہی پرانی زندگی اور کچھ نیا لائحہ عمل تہہ نہ کر سکے

📌 تو قطعا یہ وہ روزہ نہیـــــں ہو گا جس کا اجر میرے اللّٰــــــہ نے دینا ہے

اگر تو آپ سب میرے سمیت اسی اجر کی امید میں ہیں تو پھر اوپر کہی باتوں کو پڑھیں سمجھیں اور غور کریں اور ہمیشہ کے لیے لائحہ عمل طے کریں

✨ میں یقین کامل سے کہہ سکتا ہوں اللّٰــــــہ ایسا اجر دے گا کہ انسانی سوچ بھی نہیـــــں ہو گی..

🔝 ان سب کا خلاصہ سمجھنا ہو تو قرآن کی اس آیت پر غور کر لیں
کہ

💖 كُتِبَ عَلَيۡکُمُ الصِّيَامُ کَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَۙ ۞

“تم پر روزے فرض کر دیئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر بھی فرض کئے گئے تھے (اور اس کا مقصد یہ ہے) کہ تم میں تقویٰ پیدا ہو۔”
📖 سورة البقرة : 183

امید کی جاتی ہے اس حدیث کا مفہوم سمجھ آیا ہو گا ان شاء اللّٰــــــہ

کامـــــران الٰہـــی ظہیـــــر