سوال (2345)
کیا چھوٹے بچہ کا جنازہ ہاتھ میں لے کر پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
ماضی میں اس کی کوئی نظیر ہمارے علم میں نہیں ہے، اور پھر ایسی بھی کیا مجبوری ہے کہ اسے اٹھا کر ہی نماز جنازہ پڑھیں، زمین پر کوئی چیز رکھ کر میت کو اس پر رکھا جائے، یہی اصل ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ