سوال

ایک کمپنی نقد قیمت وصول کرکے ایک چیز کسٹمرز کو دیتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ قسط وار وہ مکمل پیسے خریدار کو واپس کر دیتی ہے۔  کہتے ہیں کہ ہم کمپنی کی مشہوری کیلیے ایسا کر رہے ہیں۔ اسکا شرعی اعتبار سے کیا حکم ہے؟ جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

بعض کمپنیاں اپنی  مشہوری کے لیے گاہکوں اور خریداروں کوکچھ مراعات محدود مدت کے لیے دیتی ہیں۔جیسا کہ کسی چیز کی قیمت کم کردینا، اس پر ڈسکاؤنٹ دینا، یا ایک خریدنے پر دوسری  مفت دے دینا وغیرہ۔یہ تمام صورتیں جائز ہیں۔ صورت مسؤلہ میں  دی گئی آفر یا رعایت بھی اسی نوعیت کی محسوس ہورہی  ہےجس میں بظاہر  کوئی قباحت نظر  نہیں آرہی ہے۔  مشہوری کے لیے اس قسم کی سکیمیں دینا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔

هذا ما عندنا، والله أعلم بالصواب

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرؤف  سندھو  حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو محمد إدریس اثری حفظہ اللہ