سوال (2001)
ایک عورت نے بھاگ کر کوٹ میرج کی ہے، اب اس کا خاوند فوت ہوگیا ہے، کیا اس عورت کے ساتھ تعزیت کرنا یا معاشرہ میں اسے بیوہ عورت جیسے حقوق دیتے ہوئے تعاون کرنا چاہیے۔
جواب
اس قسم کی عورتوں کی شدید حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، خصوصاً جو لڑکیاں اس بات پر مصر ہیں کہ ہم نے فلاں جگہ شادی کرنی ہے، جو گھر سے بھاگ کر شادی کرتی ہیں، ضروری نہیں ہے کہ ہر بات اور ہر کلام زبان سے ہی کہی جائے، اس لیے اپنے رویے سے اس چیز کو باور کروانا چاہیے کہ آپ کو وہ مقام نہیں مل سکتا ہے، جو کسی عام بیوہ عورت کو ملتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ