دماغی کمزوری کیا ہے
دماغ انسانی جسم کا وہ حصہ ہے جو پورے جسم کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ دنیاوی خواہشات ہی ہیں جو دن بہ دن بڑھتی ہی رہتی ہیں ان خواہشات کو پورا کرنے کیلئے انسان شب و روز محنت میں لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے انسان کا آرام اس سے دور ہوتا چلا جاتا ہے۔
انسان کے کام کرنے کے اوقات بڑھ جاتے ہیں اور آرام کرنے کا وقت انتہائی کم رہ جاتا ہے۔ انسان کی ایسی مصروفیات کی وجہ سے نیند کی کمی،خوراک کی کمی اور زیادہ سوچنے کا عمل بڑھ جاتاہے ایسی تمام صورتحال کی وجہ سے انسان دماغی کمزوری کی طرف تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔ اسی وجہ سے دماغی بیماریاں شخصیت پر بری طرح سے اثر انداز ہوتی ہے۔
علامات
دماغی کمزوری سے پورا بدن کمزوری میں مبتلا ہونے لگتا ہے۔چونکہ نہ صرف عصبی نظام بلکہ انسانی جسم کے تمام تر نظام ہی دماغ کے تابع افعال سر انجام دیتے ہیں اور بالواسطہ یا بلا واسطہ یہ سب دماغی اور اعصابی نظام سے مربوط بھی ہوتے ہیں۔ یوں جب دماغی نظام کی کارکردگی میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو پوارا بدن انسانی متاثر ہونے لگتا ہے۔ اور درج ذیل علامات پیدا ہوتی ہیں۔
جسمانی کمزوری نمایاں ہو کر سستی وکاہلی کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔ چہرہ بے رونق ہو کر افسردگی سی چھانے لگتی ہے… پورے بدن میں دردیں اور کندھوں،کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے۔ بھوک کم ہونے کی وجہ سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا نتیجتاً انسان نحیف و ضعیف ہو کر وقت سے پہلے ہی موت کی تمنا کرنے لگتا ہے۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔بعض اوقات مریض مایوسی اور ناامیدی میں اس قدر گھر جاتا ہے کہ خود کشی تک کرنے کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔گھبراہٹ اور خوف سے ہاتھ پاؤں سرد اور ٹھنڈے پسینے بھی بکثرت آنے لگتے ہیں۔
نسخہ
بادام 200 گرام
مغز کدو 200 گرام
سونف 100 گرام
خشخاش 100 گرام
دانہ الائچی خورد 50 گرام
کوزہ مصری 300 گرام
سب کا سفوف بنالیں۔ رات کو کھانے کے بعد ایک چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں بڑوں کےلیے،بچوں کو عمر کے مطابق مقدار دیں کم سے کم 40 دن ضرور استعمال کریں۔

ڈاکٹر ثناءاللہ فاروقی