کلینک میں ایک 9 سالہ بچے کو چیک کر رہا تھا جس کے دانت میں درد تھا ، اُس کی ماں کہہ رہی تھی کہ بچے کو میں نے دانت درد کی نیلی والی گولی تین چار کھلائی ہیں لیکن فرق نہیں پڑاہے۔
ٹھہرئیے۔۔۔!
جس نیلی گولی کا وہ تذکرہ کررہی تھیں وہ تیز ترین درد کُش انسیڈ یعنی فلربیبروفن ہے ، جو معدے کے ساتھ، جگر، گُردے کا ستیاناس کردیتی ہے اور وہ بھی اس کم عُمر بچے کو کیوں دی؟ سب سے محفوظ تصّور کی جانے والی پیناڈول گولیوں سے لاکھوں کروڑوں لوگ جگر کی سُکڑنے والی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور ہو رہے ہیں۔ پونسٹان، بروفین ، ڈائکلو، وورین، بریکسین ، فیلڈین وغیرہ دردوں کو کم کرنے والی گولیاں ہیں ، لیکن یہ ادویات فائدے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ نقصان کی حامل بھی ہیں۔ اس کا زیادہ یا متواتر استعمال دِل ، جگر اور گُردوں کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔
آج کل تو ہر کوئی بیفلام دھڑادھڑ استعمال کررہا ہے۔ یہ کام نہ کریں، بِلاضرورت اور کم تکلیف میں دردوں کی دوائیوں سے پرہیز کریں۔
آسان حل۔۔۔
آپ دردوں اور بُخار کی صورت میں اجوائن کو جوش دے کر پیئیں۔ اجوائن سے ہومیوپیتھک دوائی بیلاڈونا بنتی ہے جو بُخاروں کی مُجرب دوائی ہے۔ مقامی خودرو پودے شماکے کو پانی میں جوش دے کر پیا لریں۔ اگر درد ہمیشہ رہے تو ادرک ، لہسن، کالی مرچ کو سالن میں ڈبل، ٹربل کرلیں۔ کچی ہلدی کو جوش دے کر پیا کریں۔ دردوں کے لیے سورنجانِ شیریں پیس کر دودھ سے لیا کریں۔ اپنا دُشمن خود نہ بنیں۔ انگریزوں کو مالی فائدہ نہ دیں۔
آپ نے ٹی وی پر پیناڈول کا اشتہار دیکھا ہوگا جس میں کہتے ہیں کہ سردرد میں دو گولیاں پیناڈول لیں۔ ایسا بِالکل بھی نہ کریں۔ یہ ایک ہزار ملی گرام بنتی ہے جبکہ آپ کا سردرد صرف بھاپ لینے سے بھی ٹھیک ہوسکتاہے۔جسمانی درد تھکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے تو آپ جی بھر کر آرام کریں۔ خالی پیٹ دردوں کی کوئی دوائی نہ خود لیں نہ کسی کو دیں۔ بچّوں کو لگاتار کیل پول، پیڈرال یا بروفین شربت نہ پلائیں۔
بچّوں اور بڑوں کی زیادہ بیماریاں ناک بند ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں تو ایسے میں گرم بھاپ دیا کریں ، جوشاندہ اور توت سیاہ شربت پلایا کریں۔ سبز قہوہ، ادرک اور شہد ملا کر پلایا کریں۔ لکیر کے فقیر نہ بنیں۔ ذرا سی تکلیف کی صورت میں اتنی نُقصان دہ انگریزی ادویات دھڑادھڑ استعمال نہ کریں۔ ہمیشہ کے نُقصان سے بچیں۔ گُردوں ، دِل اور جگر کو تباہ ہونے سے بچائیں۔
صلاح الدین