سوال (999)

اگر بیوی سےبوس و کنار کرتے ہوئے آدمی کی مذی خارج ہو جائے بغیر دخول کے تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے ؟

جواب

روزہ نہیں ٹوٹے گا

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

مذی کے خروج سے روزہ باطل نہیں ہوتا ، لیکن یہ اعمال روزے کے مقاصد کے خلاف ہیں، کیونکہ حدیث میں ہے کہ وہ اپنی شہوت کو میرے لیے روکتا ہے ، اگرچہ بوسے کا جواز ہے لیکن وہاں اماں جی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی تعلیق ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی شہوت پر کنٹرول کرنے میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ مضبوط تھے۔
اسی لیے شارحین نے کہا کہ یہ اس طرف اشارہ ہے لمس و بوسہ اس آدمی کو جائز ہے جسے اپنے پر کنٹرول ہو باقیوں کو نہیں ہے ۔
نسائی کی حدیث میں ہے کہ علقمہ نے پوچھا کہ کیا روزہ دار لمس کر سکتا ہے کہا نہیں کہا اللہ کے نبی نہیں کرتے تھے تو کہا وہ کنٹرول رکھتے تھے۔
اس سے بعض نے کہا کہ یہ خصائص نبی میں سے ہے۔
لیکن کئی ایک اقوال جو اماں جی عائشہ ہی سے مروی ہیں۔
ان کا خلاصہ یہی ہے آدمی جسے پورا یقین ہے وہ کنٹرول کر سکتا ہے وہ لمس و بوسہ کرسکتا ہے والا فلا (قالہ الترمذی)

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ