سوال (1269)

عید کے پر مسرت موقع پر رمضان المبارک کے جانے کا افسوس کرنا درست ہے؟

جواب

رمضان نیکیوں کا ایک موسم بہار ہم سے رخصت ہوا، آئندہ موقعہ ملے نہ ملے، اس حوالے سے اس کے فراق پر غمگین ہونا درست ہے۔ جبکہ عید خوشیوں کا موقعہ ہے، اس اعتبار سے عید پر فروحت و سرور کا اظہار بھی عبادت ہے۔
دونوں چیزیں اہل علم سے ثابت ہیں۔
حافظ ابن رجب فرماتے ہیں:

«كيف لا يجري للمؤمن على فراقه دموع، وهو لا يدري هل بقي له في عمره إليه رجوع».

“کیسے کوئی ایمان والا ماہ ِرمضان کی جدائی پر آنسو نہ بہائے جبکہ اسے نہیں معلوم کہ آئندہ اس کی زندگی میں یہ مہینہ لوٹے گا یا نہیں”۔
[لطائف المعارف ص381]
جبکہ دوسرے اعتبار سے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

“إِظْهَار السُّرُورِ فِي الْأَعْيَادِ مِنْ شِعَارِ الدِّينِ” [فتح الباري:٢/٤٤٣]

عید کے دن خوشی اور مسرت کا اظہار کرنا شعائر دین میں سے ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ