ایک اور شاہکار آ گیا الحمدللہ…
ہمارے شیخ محترم، مدرس جامعہ مسجد غزنویہ اہلحدیث منڈی صادق گنج ضلع بہاولنگر، فضیلۃ الشیخ ابو محمد حافظ محمد اسماعیل سلفی حفظہ اللہ تعالیٰ کی کاوش رنگ لائی، ویسے تو ماشاءاللہ شیخ کافی کتابوں کے مصنف ہیں، لیکن یہ شاہکار ہے ان کے لیے جو عام فہم اردو زبان ہی سمجھتے ہیں، ان کے لیے یہ کتاب “تفہیم صحیح البخاری” نہایت بیش قیمت تحفہ ہے. دراصل یہ صحیح البخاری کی بہت ہی آسان اور عمدہ شرح ہے.
اس کتاب کی کچھ خصوصیات ہیں جو میں یہاں اس لیے بیان کر رہا ہوں کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ کتاب آپ کو ضرور خریدنی اور پڑھنی بھی چاہیے اور مدارس کے نصاب میں بھی شامل ہونی چاہیے. بلکہ جسے دین کو پڑھنے اور سمجھنے کو شوق ہو اسے گفٹ بھی دینی چاہیے. کتاب کی خصوصیات یہ ہیں:
1- یہ شرح سوال جواب کے انداز میں لکھی گئی ہے. خصوصاً طالب علم بچوں اور بڑوں کے لیے بہت مفید ہے.
2- ہر باب کے آغاز میں باب کا مختصر مگر جامع خلاصہ پیش کیا گیا ہے.
3- ہر حدیث سے پہلے قرآن مجید کی وہ آیت لکھی گئی ہے، جس کا اطلاق اس حدیث پر ہوتا ہے.
4- قرآن مجید کی ان آیات میں موجود اہم لغوی اصطلاحات بھی بیان کی گئی ہیں.
5- ان آیات میں موجود کلمات قرآن مجید میں کتنی بار اور کہاں کہاں وارد ہوئے، بتایا گیا ہے.
6- بعض قرآنی کلمات کے مترادفات کو ذکر کیا گیا ہے.
7- ابواب میں موجود جامع احادیث کا ترجمہ کیا گیا ہے.
8- حدیث کے ترجمے کے آخر میں حوالہ اور مختصر صحاح ستہ کی تخریج مع باب کو ذکر کیا گیا ہے.
9- حدیث کا ترجمہ اختصار کے ساتھ صرف اتنا ہی پیش کیا گیا ہے، جس سے سوال کا جواب حاصل ہو جائے.
10- احادیث سے اخذ شدہ مسائل کو نمبر وار ذکر کیا گیا ہے.
11- اخذ شدہ مسائل میں اگر اسی باب کی کسی دوسری حدیث کو شامل کیا گیا ہے، تو اس حدیث کا نمبر بھی اس جواب میں درج کیا گیا ہے.
یہ کتاب آپ کو مکتبہ اسلامیہ سے آسانی کے ساتھ مل جائے گی ان شاء اللہ. پہلا ایڈیشن پرنٹ ہو چکا ہے. خریدیں، پڑھیں اور پڑھنے والوں کو تحفہ دیں. جزاکم اللہ خیرا کثیرا… اللہ کریم شیخ کی محنت کا صلہ انھیں دنیا اور آخرت دونوں میں عطا فرمائیں. آمین ثم آمین
بقلم حافظ صفی اللہ صدیقی