ہم نے سوچا کہ فیمینسٹ پیاز کی پرتیں اتاری جائیں چلیے پہلی پرت اتارتے ہیں ہوا کچھ یوں کہ ٹرانس وومن ، جی کیا آپ اس ٹرم سے واقف ہیں ؟ نہیں تو چلیے ہم بتلاتے ہیں وہ حضرت کہ جو جینڈر ڈسفوریا کا شکار ہوں ، جینڈر ڈسفوریا سمجھے ، نہیں سمجھے ؟ چلیے یہ بھی ہم بتلاتے ہیں وہ موصوف کہ جو پیدا تو مرد ہوئے ہوں مگر انہیں یہ احساس ہوجاوے کہ اصل تو وہ عورت تھے اور یہ احساس کبھی بھی کہیں بھی زندگی میں کسی مرحلے پر بھی ہو سکتا جیسے بروس جینر کو ہوا موصوف امریکہ کے الیٹ ایتھلیٹ تھے مردانہ وجاہت کا شاہکار تین شادیاں بھگتانے اور چھ بچے پیدا کرنے کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ انہیں تو کبھی سچا پیار ہی نہیں ملا سو موصوف نے عورت بننے کا فیصلہ کیا اور وہ بروس جینر سے کیٹلین جینر ہوگئے اب انہیں ٹرانس وومن تصور کیا جاتا ہے ،

تو جناب ایک ٹرانس وومن بھی اتنی ہی عورت ہے جتنی کوئی عام نارمل عورت ہو سکتی, اب اس کی دوسری تصویر ملاحظہ کیجیے امریکن ہائی سکول ریسلر میک بیگس خاتون پیدا ہوئے پھر انہیں یہ احساس ہوا کہ دراصل وہ مرد ہیں تو جناب وہ پروسیجر سے گزرے اب اس پروسیجر سے گزرنے کے بعد وہ مرد ہوگئے مگر ہوا یہ کہ مرد بننے کے بعد انہوں نے مردانہ ریسلنگ میں حصہ نہیں لیا بلکہ پیدائشی طور پر عورت ہونے کی وجہ سے وہ عورتانہ ریسلنگ میں شریک ہوگئے اور ستاون مقابلے جیت گئے خواتین ریسلرز نے اعتراض اٹھایا کہ موصوف میل ٹیسٹوسٹیرون سٹیروائڈز لے رہے ہیں

اس لیے انہیں طاقت کے اعتبار سے فوقیت حاصل ہے لیکن فیصلہ ان کے حق میں آیا کیونکہ وہ پیدائشی طور پر عورت تھے لیکن اب وہ مرد بھی تھے پیدائشی حق پر وہ خواتین سے لڑ سکتے تھے گو کہ اب وہ مرد تھے ، دوسری طرف یہ فالن فوکس ہیں فوکس صاحب کو انیس سال کی عمر میں خاتون بننے کا خیال آیا انکی اپنی گرل فرینڈز سے اولاد بھی تھی اور یہ یو ایس نیوی میں بھی رہے خاتون بننے کے بعد انہوں نے مکس مارشل آرٹسٹ بننے کا فیصلہ کیا اور چار خواتین کو ناک آؤٹ فرمادیا معروف مکس مارشل آرٹس ایکسپرٹ جو روگن سامنے آئے اور انہوں نے فرمایا کہ جناب چونکہ انکی ہڈیوں کی چوڑائی مردانہ ہے اسلیے عورت بننے کے بعد بھی ان میں اتنی مردانگی موجود ہے کہ وہ عورت کو پچھاڑ سکتے ہیں،

اب پیاز کی اگلی پرت اتارتے ہیں دعویٰ یہ کیا گیا کہ عورت و مرد ہر ہر اعتبار سے برابر ہیں جان میکنرو معروف ٹینس سٹار رہے ہیں یورن بورگ سے ان کا مقابلہ ایپک شمار ہوتا ہے ایک شو میں ان سے سیرینا ولیمز کے حوالے سے سوال ہوا انہوں نے سیرینا کو ٹریبیوٹ پیش کیا کہ وہ سب سے عظیم خاتون ٹینس پلیر ہیں تو سوال ہوا سب سے عظیم کیوں نہیں انہوں نے فرمایا کہ مرد و عورت خواتین ٹینس میں کوئی تقابل نہیں اگر بحیثیت مجموعی بات کی جاتے تو یہ ٹاپ چھ سو میں بھی نہیں آ سکتیں ایک طوفان کھڑا ہو گیا ہر طرف سے فیمینسٹ جوق در جوق نکل آئے کہ اتنا بڑا اپمان جان میکنرو تو قابل گردن زدنی قرار پائے اب مزید لطف کی سنیے سابقہ ٹینس پلیر کرسٹن براچ نے اس وقت کہ جب وہ دو سو تین واں رینک رکھتے تھے ایک ہی شام ہر دو ولیم سسٹرز کے مقابل ہوئے اور دونوں کو ہرا دیا اسے بیٹل آف سیکسز کا نام دیا گیا.

اس سے پہلے بلی جین کنگ نے کہ جب وہ چیمپئن تھی اور اسکی عمر انتیس سال تھی اس نے پچپن سالہ بڑے میاں بابی رگس کو ہرایا تو یہ مغالطہ ہوا تھا کہ ہر دو جینڈر مقابل آسکتے ہیں ، پیاز کی آخری پرت اس وقت اتری کہ جب امریکن فیمیل اولمپکس سوکر ٹیم ایف سی ڈلاس کے انڈر ففٹین ہائی سکول بچوں سے شکست کھا گئیں، بقول معروف امریکی کامیڈین بل بر ایک فیمینسٹ میرے پاس تشریف لائیں اور فرمانے لگیں وہ کون سی وجہ ہے کہ ایک ہی نوکری کے مرد کو زیادہ پیسے ملتے ہیں اور عورت کو کم تو میں نے کہا محترمہ کسی ان جانی وجہ سے جب کوئی ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہو تو پہلے خواتین کو بچایا جاتا ہے۔

اگر کسی گھر میں آگ لگ جائے تو پہلے خواتین بچائی جاتی ہیں اور میں اپنے دامن میں لگی آگ دیکھ رہا ہوتا ہوں رات کو گھر میں کوئی کھٹکا ہوجائے تو مجھے دیکھنا ہوتا ہے ہاں بیگم اس کے پاس بندق ہے پلیز کال نائن ون ون آہ آہ آہ آہ ، اگر کبھی کوئی ہاسٹیج سچویشن ہوجائے تو خواتین پہلے بچائی جاتی ہیں میرا کیا ؟ کہاں ہوتی ہیں ان مشکل حالات میں فیمینسٹ آپ سب سے ہارڈ کور فیمینسٹ کو لیجے جیسے ہی پہلا شعلہ بھڑکے گا وہ ایک ننھی سی معصوم بچی بن جائیں گی۔

فیمینزم کی پیاز چھیلتے چلے جائیے تو آخر میں آنسو ہی بچیں گے بہتر ہے کہ ہم جلد ہی اس مغالطے سے نکل آئیں وگرنہ گھر خاندان قوم ملت کچھ ہاتھ نہ رہے گا۔

حسیب احمد حسیب