سوال (3977)
بعض علاقوں میں جب کوئی حج یا عمرہ کر کے آتا ہے تو اس کا استقبال کرتے ہیں اور اس سے دعائیں کرواتے ہیں کیآ اس طرح کوئی روایت ہے؟
جواب
اس طرح کی کوئی روایت نہیں ہے، بس مبارک سفر سے آیا ہے، خوش آمدید کرنے یا استقبال کرنے میں کوئی حرج نہیں، اس میں کوئی سختی نہیں ہے، بس اس کے خود ساختہ فضائل بھی نہ ہوں اور تجاوز بھی نہ ہو، آنے والے کے لیے دعوت اور کھانا بھی کر سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: دعائیں کروانا ٹھیک ہے؟
جواب: یہ خود ساختہ نظریہ ہے، کیونکہ ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے کہ ان کا حج یا عمرہ قبول ہوگیا ہے، ہاں اگر بزرگ ہے تو اس سے ہر وقت دعا کروائی جا سکتی ہے، یہ خاص وقت اور محل ہے، جو اہل بدعت کا شعار بنتا جا رہا ہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے، اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ