حالات زندگی پروفیسر سعید مجتبیٰ السعیدی رحمہ اللہ
نام ونسب
ابوحمزہ سعید مجتبیٰ السعیدی کا اصل نام “سید مجتبیٰ” ہے، جو ان کے والد محترم عبدالعزیز سعیدی نے رکھا۔
ان کے والد علمی دنیا میں “عبدالعزیز ملتانی” کے نام سے معروف تھے،
جنہوں نے دینی تعلیم دہلی میں واقع مدرسہ عربیہ سعیدیہ میں مکمل کی۔
ولادت
دسمبر 1957ء
تعلیمی پس منظر
پروفیسر سعید مجتبیٰ السعیدی رحمہ اللہ کی ابتدائی تعلیم منکیرہ، ضلع بھکر میں ہوئی۔
بعد ازاں، جلال پور پیروالا، ضلع ملتان میں واقع جامعہ دارالحدیث المحمدیہ میں داخلہ لیا،
جہاں انہیں شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود جلال پوری رحمہ اللہ سے استفادے کا موقع ملا۔
دینی علوم میں مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے الجامعۃ السلفیہ فیصل آباد میں داخلہ لیا۔ بعد ازاں، اعلیٰ تعلیم کے لیے انہیں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں داخلہ ملا، جہاں چار سال تک حدیث و علوم حدیث کی تعلیم حاصل کی اور 1983ء میں بی اے آنرز کی ڈگری مکمل کی.
تدریسی خدمات
وطن واپسی کے بعد پروفیسر صاحب نے جامعہ لاہور الاسلامیہ، گارڈن ٹاؤن لاہور میں چھ سال تک تدریسی خدمات سرانجام دیں،
جہاں وہ نائب شیخ الحدیث اور نائب مفتی کے عہدے پر فائز رہے۔ علاوہ ازیں،
المعہد العالی للشریعۃ والقضاء میں ججز اور وکلاء کو اسلامی قانون کی تعلیم دی۔
اسی دوران، پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی (1987ء)، ایم اے اسلامیات (1988ء) مکمل کیا۔ بعد ازاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کر کے لیکچرار کے طور پر تقرری ہوئی۔ سرکاری ملازمت کے دوران گورنمنٹ کالج آف کامرس، مینکرہ میں بطور پرنسپل بھی خدمات انجام دیں۔ 2017ء میں گریڈ 18 میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ریٹائر ہوئے۔
مشائخ و اساتذہ
پروفیسر سعید مجتبیٰ السعیدی کو اندرون و بیرون ملک کئی جلیل القدر مشائخ سے علمی استفادہ کا شرف حاصل رہا،
جن میں سے چند معروف شخصیات درج ذیل ہیں:
شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا ابویحی سلطان محمود محدث جلال پور پیر والہ
شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق اثری رحمہ اللہ
شیخ القرآن و الحدیث مولانا اللہ یار خان رحمہ اللہ
مناظر اسلام مولانا محمد صدیق فیصل آبادی
نمونہ سلف مولانا احمداللہ رحمہ اللہ
شیخ الادب مولانا قدرت اللہ فوق رحمہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عمر فلاتہ رحمہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبدالقادر حبیب اللہ السندی رحمہ اللہ
شیخ الحدیث مولانا ثناء اللہ خان رحمہ اللہ
محدث نبیل، الفقیہ ربیع الھادی رحمہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عطیہ سالم فقیہ المالکیہ بالمدینۃ المنورہ
فضیلۃ الشیخ الدکتور ضیاء العمری الھندی حفظہ اللہ
پروفیسر ابوحمزہ سعید مجتبیٰ السعیدی کی تصنیفات، تراجم اور تحقیقات کو مضامین کے اعتبار سے درج ذیل ترتیب میں پیش کیا جا رہا ہے:
عقیدہ، توحید ،ختم نبوت اور رد بدعات
کتاب التوحید (اردو ترجمہ)
غایۃ المرید شرح کتاب التوحید (اردو ترجمہ)
منکرین حدیث کے شبہات اور ان کا رد
مقالات ختم نبوت
کتاب الرد علی الجہمیۃ للإمام عثمان بن سعید الدارمی (اردو ترجمہ)
حدیث و علوم حدیث
الفتح الربانی الترتیب مسند الامام احمد بن حنبل
(اردو ترجمہ: جزء 7 تا 12 اور جزء 19 تا 24)
سنن ابن ماجہ (اردو ترجمہ)
اللؤلؤ والمرجان فیما اتفق علیھا الشیخان (اردو ترجمہ و فوائد)
مسند الإمام الشافعی (اردو ترجمہ)
تدریب الراوی للسیوطی (اردو ترجمہ)
الإکمال فی اسماء الرجال (اردو ترجمہ)
احادیث عمامہ اور ان کی تخریج و تحقیق
الصحیفۃ فی العشرۃ الضعیفۃ
صحیفہ ھمام بن منبہ (اردو ترجمہ و فوائد حدیث)
شرح اربعین نووی
چالیس احادیث (اربعین نووی، اردو ترجمہ)
اسلام کے احکام و آداب (شرح اربعین نووی)
شرح حدیث ماذئبان جائعان لإبن رجب الحنبلی (اردو ترجمہ)
غایۃ النفع فی شرح تمثیل المؤمن بخامۃ الزرع لإبن رجب الحنبلی (اردو ترجمہ)
فقہ و احکام
فقہ الاسلام (احکام الاسلام، سوال و جواب کی شکل میں)
حیض، نفاس اور استحاضہ کے بارے میں خواتین سے متعلقہ احکام و مسائل
زکوٰۃ کے مسائل و احکام
سونا چاندی کے زیورات کیسے خریدیں؟
(اردو ترجمہ)
آدابِ حج
آدابِ عمرہ
حجۃ الوداع منزل بہ منزل
آدابِ الدعاء (اردو ترجمہ)
الإستشارۃ والإستخارۃ للشیخ عبداللہ العلوان (اردو ترجمہ)
سیرت و تاریخ
مقدس رسول کے مقدس غزوات
بدری صحابہ
تذکرہ شہدائے بدر و اُحد
الاصطفاء من سیرۃ المصطفی (اردو ترجمہ)
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے کارنامے
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عدالتی اصلاحات
تفسیر و علوم قرآن
تفسیر سورۃ الفاتحہ
تفسیر سورۃ الجمعہ
تفسیر سورۃ الحجرات
تفسیر احکام القرآن لإبن العربی
سورۃ الفاتحہ و سورۃ البقرہ
(اردو ترجمہ)
فضائل قرآن اور اس کے حقوق
اصلاحی، تربیتی اور متفرق موضوعات
اپریل فول کی تاریخی و شرعی حیثیت
بدکاروں کی زندگی کا عبرت ناک انجام
(اردو ترجمہ)
موت کے وقت
(اردو ترجمہ)
العبر للشیخ عبدالرحمٰن المصری
(اردو ترجمہ)
الإیثار للشیخ سمیر الحلبی (اردو ترجمہ)
الإخلاص للشیخ مجدی فتحی السید
(اردو ترجمہ)
حقوق الوالدین للشیخ مجدی فتحی السید
(اردو ترجمہ)
تلخیص صفۃ صلاۃ النبی للشیخ البانی رحمہ اللہ
(اردو ترجمہ)
رحمۃ للعالمین للشیخ سعید بن علی بن وھف القحطانی
(اردو ترجمہ)
الوفاء بالوعید والصدق فی العہد، للعادل المختار
(اردو ترجمہ)
شخصیات اور سوانح عمری
تذکرۃ السعداء: مولانا ابو سعید عبدالعزیز السعیدی، مولانا ابو عمار عمر فاروق السعیدی کے احوال زندگی اور ابوحمزہ سعید مجتبیٰ السعیدی کی خود نوشت سوانح حیات
وفات
26 فروری 2025
محمد آصف سعد