سوال (2244)
امام البانی رحمہ اللہ کا تخریج میں منہج کیا ہے؟
جواب
شیخ البانی رحمہ اللہ کے منہج پر درجنوں کتب و مقالات موجود ہیں ، جس میں تضحیح و تضعیف اور حکم علی الحدیث کے حوالے سے ان کے اسلوب اور طریقہ کار کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ شیخ البانی رحمہ اللہ کا تخریج حدیث میں منہج کو موضوع بنا کر باقاعدہ بعض رسائل بھی لکھے گئے ہیں ، جیسا کہ ایک کتاب کا عنوان ہے:
“منهج الألباني في التخريج و بيان الصنعة الحديثية فيه”.
مصنف کا نام: محمد أحمد عويس عبد الحكم ہے، ناشر دار السلام ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ