سوال (2296)

امام اور مقتدی کی نیت میں اختلاف کی کیا گنجائش ہے ؟ اگر کوئی شخص مغرب کی سنتیں ادا کر رہا ہو اور دوسرا شخص فرض کی نیت سے آ ملے تو اس صورت میں اول الذکر شخص کو جہری قراءت کرنی چاہیے یا وہ سری ہی کرے گا؟

جواب

فرض یا نفل میں ایک دوسرے کی اقتداء کرسکتے ہیں، یہ حدیث سے ثابت ہے، مفترض کے پیچھے متنفل نماز پڑھ سکتا ہے، متنفل کے پیچھے مفترض پڑھ سکتا ہے، باقی قراءت کا مسئلہ سری اور جہری کرنا ہے، یہ کوئی لازمی امر نہیں ہے، جیسے چاہے کرلیں، نماز ان شاءاللہ ہر صورت میں ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ