جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ سندر لاہور

قرآن و سنت کی تعلیمات کے بغیر کسی اسلامی معاشرہ کی بقاءاور اس کے قیام کا تصور ممکن نہیں۔ قرآن و سنت اسلامی تعلیمات کا منبع ہیں اور دینی مدارس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ماہرین،قرآن و سنت پر گہری نگاہ رکھنے والے علماءتیار کرنا اور علوم اسلامیہ میں دسترس رکھنے والے ایسے رجال کار پیدا کرنا جو مسلم معاشرے کا اسلام سے ناطہ جوڑیں اور دینی و دنیاوی امور میں راہنمائی اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے تحفظ کا فریضہ انجام دیں۔
اسی سلسلہ کی ایک کڑی جوکہ بقیة السلف فضیلةالشیخ ابو تقی حفیظ الرحمن لکھوی حفظہ اللہ کی محنتوں اور کوششوں سے سینچا ہوا باغیچہ جو کہ جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے نام سے موسوم ہے۔اگر آپ اپنے بچے کو دینی تعلیم وتربیت کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کے بچے کے لیے جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا انتخاب آپ کا آپ کے بچے کے حق میں بہترین فیصلہ ہے لہذا اپنے جگر گوشوں کو جامعہ میں علوم دینیہ کے لیے وقف کریں۔
العارض:

مدرس: جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ سندر لاہور

حافظ امجد ربانی

یہ بھی پڑھیں: میرے پاس اشکِ ندامت کے سوا کچھ بھی نہیں