سوال (3672)
جنازے میں لوگ آمین کہتے ہیں جہری تو دعائیں پڑھنا محال سا ہو جاتا ہے، کیا اس طرح ہم بھی آمین کہہ سکتے ہیں۔
جواب
بعض علماء اس آمین سے روکتے ہیں، محقق علمائے کرام جس میں حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ بھی شامل ہیں، ہمارے کبار علماء کہتے تھے کہ گنجائش موجود ہے، لیکن اس قدر بھی جہری نہ ہو، سائیڈ والے کے لیے پڑھنا بھی مشکل ہو جائے، اولی و افضل یہی ہے کہ دعا پڑھی جائے، جس کو نہیں آتی، وہ آہستہ سے آمین کہہ کر شامل ہو سکتا ہے، آمین کہنے والا ایسے ہی ہے، جیسے دعا میں شریک بندہ ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ