سوال (1843)
فیصل آباد مویشی منڈی کے حالات انتہائی ہمت سے باہر ہیں ، 50 ہزار کے جانور کے پیسے بیوپاری 2 لاکھ تک مانگتے ہیں ، ایسی صورت میں 6 ماہ کا یا 9 ماہ کا بکرہ بکری قربانی کے لیے جائز رہے گا؟ صرف اسی جانور کی قیمت اس وقت خریدار کی ہمت میں ہے ؟
جواب
اگر خریدار کے پاس پچاس ہزار ہیں تو کوشش کریں پچاس ہزار میں مناسب جانور مل جائے نہیں ملتا تو مقصود و مطلوب تو رب کی رضا پانا ہے تو نیک نیتی سے کسی بڑے جانور میں حصہ ڈال لیں تاکہ قربانی کی قربانی اور ثواب کا ثواب ہوجائے گا ۔
لیکن سوال میں موجود صورت حال کی بنا پر کم عمر اور ایسے جانور کی قربانی کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو دو دانتا نہ ہو۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ
یقینا فیصل آباد کے فاصلے سے کوئی نہ کوئی منڈی ہوگی ، اس لیے میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ایک ایسا عذر ہے جو قابل قبول نہیں ہے کہ منڈی بہت مہنگی ہے ، ہم دوندا جانور نہیں خرید سکتے ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ