سوال (2231)
ایک خواب کی تعبیر مطلوب ہے کہ ایک نوجوان جو کہ حافظ ہیں، جس کی عمر تقریباً 20 سال ہے، اس نے دیکھا کہ کعبہ کے ساتھ چمٹا ہوا ہے کہ اسی دوران روح قبض ہو جاتی ہے ۔ اس کی تعبیر معبر علماء سے مطلوب ہے؟
جواب
پر امن طویل زندگی، نماز کی پابندی کے ساتھ خاتمہ بالخیر کی دلیل ہے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ