سوال (2305)
ایک بندے نے خواب میں سیاہ رنگ کا سانپ دیکھا ہے، بیٹھا ہوا ہے، وہ شخص اس پے حملہ آور ہو تو اٹھ کے چلا گیا کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔
جواب
خواب میں سانپ کا دیکھنا عموماً دشمن کی طرف اشارہ ہوتا ہے، محسوس ہوتا ہے کہ کوئی حاسد اسے نقصان پہنچانا چاہتا ہے لیکن صاحب خواب محفوظ رہا ہے، لہٰذا ایسا خواب دیکھیں تو سنت کے مطابق برے خواب کی دعا پڑھیں:
“أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنْ شَرِّهَا”
اور ایک روایت میں ہے کہ جب برا خواب دیکھتے ہوئے آنکھ کھلے، تو بائیں طرف کو تین مرتبہ تھتکاردے اور ’’أعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم‘‘ تین مرتبہ پڑھے۔
ان شاء اللہ اللہ تعالی اس کے شر سے حفاظت فرمائیں گے۔
’’عن أبي سعید الخدري رضي اللّٰه عنه أنه سمع النبي صلی اللّٰه علیه وسلم یقول: إذا راٰی أحدکم الرؤیا یحبها، فإنما هي من اللّٰه، فلیحمد اللّٰه علیها، ولیحدِّثْ بما راٰی، وإذا راٰی غیر ذٰلک مما یکره فإنما هي من الشیطان، فلیستعذ من شرها ولا یذکرها لأحد؛ فإنها لا تضره”
[صحیح البخاري: ۶۹۸۵]
واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ