سوال (2536)
ایک لڑکی کو خواب آیا ہے، وہ شادی شدہ ہیں کہ بہت بڑا کالے رنگ کا سانپ ہے، اور وہ اس کے پیچھے لگا ہے، وہ بہت بھاگتی ہے، پھر بھی وہ اس کے پیچھے ہی ہے، وہ اس کو مارنے کی کوشش کرتی ہے، تو وہ غائب ہو جاتا ہے، اس کی آنکھ کھل جاتی ہے، پھر دوبارہ جب سوتی ہے، پھر ویسے ہی خواب آنا شروع ہو جاتا ہے، اس کی تعبیر بتا دیں۔
جواب
خواب میں سانپ کا نظر آنا اور سانپ بھی سیاہ رنگ کا تو یہ انسانی یا جناتی دشمن کی دلیل ہے، جو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، فرائض کی پابندی، قرآن کی تلاوت، اور مسنون اذکار کی پابندی کریں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ