سوال (1999)
ہم غیر مسلموں کے ساتھ رہتے ہیں تو اگر وہ پوچھیں کہ کیا تم بھگوان کو مانتے ہو تو کیا ہم ہاں کہہ سکتے ہیں؟
جواب
وہ لوگ اللہ تعالیٰ کو نہیں مانتے ہیں، بلکہ اپنے تراشیدہ بتوں کو بھگوان کہتے ہیں، آپ کا جواب ہونا چاہیے کہ ہم اللہ کو مانتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
ان سے سب سے پہلے یہ سوال کریں کہ بھگوان سے مراد کیا ہے، اس حوالے سے ان سے بڑی وضاحت سے پوچھیں، اگر بھگوان سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، پھر اس میں کوئی دوسری رائے ہو نہیں سکتی ہے، اگر اس سے مراد کوئی اور ہے، پھر ان سے عقلی طور پہ بات کریں کہ یہ پتھر کی مورتی جو آپ نے خود تراشی ہے، یہ لائق عبادت اور بھگوان کیسے ہو سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ