سوال (4104)
بعض مساجد کی انتظامیہ نماز عید بہت سویرے رکھنے پر بضد ہوتے ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں یا دیہاتوں میں یا جن علاقوں میں اہل حدیث حضرات کم ہیں، وہ دور دراز سے بھی نماز عید کے لیے تشریف لاتے ہیں، کیا اس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے نماز عید میں تاخیر کی جا سکتی ہے؟
جواب
کوشش تو یہ ہونی چاہیے کہ سورج طلوع ہونے کے بعد بلا وجہ تاخیر نہ ہو، لیکن لوگوں کی سہولت کے پیش نظر کچھ وقت بڑھایا جاتا ہے، اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ