سوال (2971)

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

بوقت ضرورت عذر کی بنا پر کرسی پر نماز پڑھی جا سکتی ہے، البتہ ہمارے ہاں ایک کرسی کا فیشن چل نکلا ہے، سارا دن کام کرتے ہیں، کرسی نہیں چاہیے، مسجد میں آ کر کرسی پر نماز پڑھتے ہیں، یہ جو فیشن کے طور کرسی پر پڑھتے ہیں، ان سے کرسیاں چھین لینی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: ایسے بھائی جو کھڑے تو ہوسکتے ہیں رکوع بھی کر سکتے ہیں لیکن سجدہ و تشہد نہیں کر سکتے تو ایسی صورت میں کچھ بھائی شروع سے کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں، کچھ قیام و رکوع کر کے کرسی پر بیٹھ کر سجدہ و تشہد پڑھ لیتے ہیں، کھڑے کھڑے مکمل نماز کے متعلق بھی بتائیں۔ درست طریقہ کونسا ہے۔
جواب: “فاتقوا اللہ ما استطعتم” کے تحت قیام اور رکوع کھڑے ہو کر کرنے کی استطاعت ہے تو وہ کھڑے ہو کر کریں گے اور سجدہ و تشہد زمین پر کرنے کی دیکت نہ ہو یا اس وجہ سے مرض کے بڑھنے کا خطرہ ہو تو اس کے لیے کرسی پر بیٹھ جانا جائیے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

یقینا جو لوگ رکوع و قیام پر قدرت رکھتے ہیں، وہ قیام و رکوع کریں گے، ایسے لوگ آگے کھڑے ہوتے ہیں، تشھد و سجدہ کرتے ہیں تو کرسی کو پیچھے کرتے ہیں، جس سے پیچھے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، پیچھے لوگوں کے سجدے خراب ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ شروع سے ہی بیٹھ کر پڑھیں تاکہ دیگر لوگوں کو تکلیف نہ ہو، حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ نے اس پر سختی کی ہے کہ یہ خلاف سنت ہے، اگر بیٹھ کر پڑھنا ہے تو شروع سے ہی بیٹھ کر پڑھیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ