سوال (3981)
بعض لوگ کہتے ہیں جس طرح نیک اعمال کرنے پر رمضان میں زیادہ نیکیاں ملتی ہیں، اسی طرح جھوٹ وغیرہ ایسے کام کرنے پر عام کی نسبت زیادہ گناہ ملتا ہے، کیا یہ بات درست ہے؟
جواب
درست بات یہ ہے کہ افضل جگہ یا زمانے میں نیکی کی فضیلت زیادہ ہوتی ہے اور اس پر اجماع ہے۔ البتہ تعداد اتنی ہی رہتی ہے۔ اور گناہ کی شناعت و قباحت زیادہ ہوتی ہے جبکہ تعداد اتنی ہی رہتی ہے۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ