سوال (2478)

بیٹے کے رشتے کے لیے ایک لڑکی دیکھی ہے۔ پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہے۔ فرض و نفل روزے رکھتی ہے۔ قرآن اچھی تجوید سے پڑھنا جانتی ہے۔ اخلاق اور کردار کی بہت بہترین لڑکی ہے۔ ساری معلومات کروائی ہے۔ حجاب لیتی ہے مگر ابھی نقاب کی اتنی پابند نہیں، دین کی طرف رجحان ہے تو کر لے گی، نقاب بھی کیا ایسی لڑکی دیندار تسلیم کی جائے گی؟

جواب

آج کے اس پرفتن دور میں اس طرح کی بچی دیندار کہلائے گی، اللہ تعالیٰ اس کو استقامت نصیب فرمائے، باقی جو کمی محسوس ہو رہی ہے، اس کو سمجھا کر وہ کمی پوری کی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ