سوال (2876)
ایک ساتھی نے ایک جگہ ڈیوٹی دینی ہے، مقرر کرنے والا بندہ کہتا ہے، نماز دکان میں ہی ادا کرنی ہوگی، کیا ایسی ڈیوٹی شرعاً درست ہے؟
جواب
ایسے تو یہ شرط جائز نہیں ہے، ایک مسلم ملک میں ایک مسلم کے لیے ایک مسلم کی طرف سے ایسی شرط جو بظاہر کتاب اللہ کے خلاف ہو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سو شرطیں بھی ہوں، کتاب اللہ کے خلاف ہوں تو باطل ہوجاتی ہیں، نہ جانے ایسی شرطوں کی مسلمانوں کو کیوں ضرورت محسوس ہوتی ہے، البتہ ایک بات ہو سکتی ہے، مسجد اگر دور ہے، عمومی طور پہ لوگ دور کی مساجد میں نہیں جا پاتے ہیں، اب یہاں آکے اصرار نہ کرے کہ مجھے تو جانا ہے، کیا پہلے جاتا تھا؟ پھر اس کی بات رکھی جائے، ممکن ہے کہ آگے جا کر معاملات صحیح ہو جائیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ