فضیلتہ الشيخ مولاناحافظ نذیر احمد حفظہ اللہ (مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد) کا مختصر تعارف

تَعَلَّمُ فَإِنَّ الْعِلْمَ زَيْنٌ لِأَهْلِهِ وَفَضْلٌ وَعُنْوَانٌ لِكُلِّ الْمَحَامِدِ *علم حاصل کر ! بے شک علم ، اہل علم کے لیے زینت و
فضیلت کاباعث ہے اور قابل تعریف کارنامہ ہے۔
مولاناحافظ نذیراحمد بن عبدالحمید 1979کو تحصیل (ننکانہ) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں حاصل کی۔ اس کے بعد 1989ء کو جامعہ سلفیہ میں شعبہ تحفیظ القرآن میں داخلہ لیا۔
1992ء کو اڑھائی سال کے عرصے میں قرآن مجید حفظ کیا۔
1992ء میں شعبہ درس نظامی میں داخلہ لیا اور وفاق المدارس سلفیہ سے شہادۃ العالمیہ کا امتحان پاس کیا۔
دوران تعلیم پنجاب یونیورسٹی سے( بی اے )بھی کیا۔
شیخ محترم کے اساتذہ کرام
(1)شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ۔ (2)شیخ الحدیث مولانامحمد یونس بٹ صاحب رحمہ اللہ۔
(3)فضیلتہ الشیخ حافظ ثناءاللہ رحمہ اللہ۔
(4)فضیلتہ الشيخ محمد داؤد مدنی رحمہ اللہ
(5)پروفیسر محمد یسین ظفر حفظہ اللہ
(6) فضیلتہ الشیخ مفتی عبدالحنان صاحب حفظہ اللہ ۔
(7)شیخ الادب مولانامحمد ادریس سلفی حفظہ اللہ
(8)مفسر قرآن نجیب اللہ طارق حفظہ اللہ
(9)فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر عتیق الرحمن حفظہ اللہ۔
(10)شیخ محمد اسماعیل مالدیپی رحمہ اللہ۔
(11)فضیلتہ الشیخ محمد اکرم مدنی حفظہ اللہ۔
1999ء میں جامعہ سے فراغت حاصل ہوئی
ایک سال گاؤں میں دعوت وتبلیغ کا کام سرانجام دیتے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ لاہور میں( دارالسلام کھاڑک ملتان روڈ) میں تدریسی فرائض ادا کرتے رہیں ہیں۔ اس کے بعد جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تقرری ہوجاتی ہے۔
آپ کے ہم عصر احباب
(1)پروفیسر امین الرحمن ساجد حفظہ اللہ( مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد )
(2)مولانا شریف اللہ شاہد حفظہ اللہ( آف برطانیہ )
(3)فضیلتہ الشیخ مولانا محمد اسحاق حفظہ اللہ (مدرس جامعہ رحمانیہ لاہور )
(4)مولانا عبدالمالک حفظہ اللہ (آف فیصل آباد )
(5)مولانا عمر فاروق حفظہ اللہ (آف فیصل آباد )
●2002 سے جامعہ سلفیہ میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جس میں بلوغ المرام، کتاب التوحید، ہدایہ النحو، تاریخ الاسلام، فقہ و اصول فقہ، تقویة الایمان،کتب پڑھا چکے ہیں۔
شیخ محترم کی مصروفیت
جامعہ کے طلبہ کے کھانے کے انچارج بھی ہیں تدریس کے ساتھ ساتھ لائبریری جامعہ میں بھی وقت دیتے ہیں۔ مولاناحافظ نذیر احمد صاحب 2006 سے لائبریری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لائبریری سے متعلقہ کچھ ذمہ داریاں ان کے سپردہیں۔ تعلیمی سال کے آغاز میں تمام طلبہ کو درسی کتب مہیا کرنے کی ذمہ داری بھی ہے اورسال کے اختتام پر ان طلباء سے کتب واپسی بھی لی جاتی ہیں ان سب کا ریکارڈ بھی شیخ محترم رکھتے ہیں۔
2009 سے جامعہ تہذیب البنات میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جس میں جامع ترمذی، شرح النخبہ، اصول شاشی، بلاغہ،تیسر مصطلح الحدیث، پڑھا چکے ہیں ۔اب صحیح مسلم ، بلاغہ وغیرہ پڑھارہے ہیں۔
●5سال سرگودھا روڈ پر خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے رہے۔پھر عرصہ دراز سے فیصل آباد کے گاؤں (116۔ج۔ب) میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمارہے ہیں وہاں نماز فجر کے بعد ترجمہ القرآن کے 12 پارے ہوچکے ہیں اور نماز عشاء کے بعد بلوغ المرام کا سلسلہ جاری ہے۔اور اب شعبہ حفظ کا آغاز ہوچکا ہے۔
اللہ تعالٰی شیخ محترم کی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا عبداللہ مدنی حفظہ اللہ

● ناشر: حافظ امجد ربانی
● متعلم: جامعہ سلفیہ فیصل آباد